Vinkmag ad

سر میں خشکی کیوں ہوتی ہے

سردیاں شروع ہوتے ہی دیگر مسائل کے ساتھ سر کی خشکی اور بالوں کے گرنے کا مسئلہ بھی سر اٹھانے لگتا ہے۔ اسے صرف سردیوں سے وابستہ کرنا تصویر کا ایک رخ ہے کیونکہ کئی لوگ سارا سال بھی اس کا شکار رہتے ہیں۔ مگر سر میں خشکی کیوں ہوتی ہے؟ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔

خشک جلد

خشکی کی بنیادی وجہ سر کی جلد کا خشک ہونا ہے۔ سردیوں میں نمی کی کمی اور خشکی کی زیادتی کی وجہ سے جب جلد خشک ہوتی ہے تو بڑی تعدا د میں لوگ اس مسئلے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لئے ضروری ہے کہ جس طرح چہرے یا ہاتھوں کی جلد کو نم رکھتے ہیں، اسی طرح سر کی جلد کو بھی تیل سے نم رکھیں۔ اسے رات بھر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔

چکنی کھوپڑی

سر کی جلد میں موجود چکنائی خارج کرنے والے غدود کی وجہ سے بھی خشکی ہوتی ہے۔ یہ خشکی سردیوں اور گرمیوں، دونوں موسموں میں ہوتی ہے۔ جو اس مسئلے سے دوچار ہوں، انہیں بار بار سر دھونا پڑتا ہے۔ سر کی جلد صاف نہ رکھیں تو اس میں بدبو بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ رطوبت سر کی جلد کے مردہ خلیوں کے ساتھ مل کر خشکی کے بڑے بڑے پیوند لگا دیتی ہے۔ اس کی وجہ سے باربار کھجلی ہوتی ہے۔ سردیوں کی نسبت گرمیوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس قسم سے متاثر افراد سر دھونے سے تقریبا 30 منٹ پہلے بالوں میں تیل لگائیں اور پھر اسے دھودیں۔

فنگل انفیکشن

ٹینیا کیپیٹس ایک فنگل انفیکشن ہے جو زیادہ تربچوں میں پایا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کی کنگھی یا تولیہ استعمال کرنے سے یہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں سر میں خشکی کے بڑے بڑے پیوند بن سکتے ہیں۔ انتہائی صورت میں یہ بیکٹیریل انفیکشن کے ساتھ مل کر بڑھ بھی سکتا ہے۔ اس سے سر میں پیپ والے دانے بن جاتے ہیں جو بار بار کھجانے سے زخم میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت حال میں ماہرِ امراض جلد سے مشورہ لینا بہتر ہے۔

بیماریاں

سر میں خشکی سکِن الرجی یا چنبل وغیرہ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس صورت حال میں سر کی جلد پر زیادہ خلیے بنتے اور اترتے بھی ہیں۔ اترنے پر یہ گرد اورسر سے نکلنے والی چکنی رطوبت سے مل کر خشکی پیدا کرتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر سر میں خشکی، خارش اور چھلکے دار جلد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی جلد کے لئے کوکونٹ آئل بہترین موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ اسی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

types of dandruff, dandruff causes, dry scalp, infection in scalp, oily scalp, khushki kyun hoti hai, khushki ki wajah, shifa news, health

Vinkmag ad

Read Previous

بے جا خوف کا عارضہ

Read Next

بالوں کا گرنا

Leave a Reply

Most Popular