پھلوں میں موجود کیلوریز

پھل متوازن غذا کا اہم جزو ہیں جن میں موجودوٹامنز اورمعدنی اجزاء ان کی قدروقیمت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اگر ہمیں ان میں موجود کیلوریز کا اندازہ ہو توہم ان سے مطلوبہ غذائیت کے ساتھ ساتھ مناسب توانائی بھی حاصل سکتے ہیں۔زیرنظر کالم میں دیئے گے پھلوں کی کیلوریزکو مدنظررکھتے ہوئے انہیں اپنی غذا میںشامل کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں:

گریپ فروٹ:دلکش رنگت کے حامل اس فروٹ میں تقریباً 52کیلوریزہوتی ہیں۔

انار :یہ پھل تقریباًسبھی کا پسندیدہ ہے۔اس کے آدھے کپ میں تقریباً72کیلوریز ہوتی ہیں۔

سیب:درمیانے سائز کے ایک سیب میں تقریباً95کیلوریز ہوتی ہیں۔چاٹ میں شامل کرنے سے اس کی کیلوریز میں اضافہ ہو گا۔

جاپانی پھل:اس فروٹ میںتقریباً118کیلوریزہوتی ہیں۔

ناشپاتی:ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی میں تقریباً57کیلوریز ہوتی ہیں۔

مالٹے:سردیوں کی سوغات میں سے ایک مالٹا بھی ہے۔ایک مالٹے میں تقریباً62کیلوریز ہوتی ہیں۔چینی شامل کرنے سے ان کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ چینی کے حامل ایک تازہ مالٹے کے رس میں تقریباً112کیلوریز ہوتی ہیں۔

کیلے:اس میں تقریباً90کیلوریز ہوتی ہیں۔اس کو اگر کریم کے ساتھ استعمال کیا جائے توکیلوریز کی تعداد بڑھ جائے گی۔

سٹرابری (ایک کپ):سرخ رنگت کے حامل اس پھل میں تقریباً49کیلوریز ہوتی ہیں۔

کینو:درمیانے سائز کے ایک کینو میںتقریباً50کیلوریزہوتی ہیں۔

انگور(100گرام):یہ پھل بچوں بڑوں ‘سبھی میں مقبول ہے۔اس میںتقریباً 67کیلوریز ہوتی ہیں۔

نوٹ: ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000 سے 2500 کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500 سے2000 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلوریز کی یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کرشماتی درخت سوہانجنا

Read Next

بلڈ شوگر ٹیسٹ

Leave a Reply

Most Popular