Vinkmag ad

بند گوبھی اورہنٹرز بیف سلاد

بند گوبھی اورہنٹرز بیف سلاد

اشیاء

ہنٹرز بیف یا روسٹ بیف چند سلائس
پیاز(کٹی ہوئی) دوعد
مرغی کی یخنی 3/4کپ
بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) ایک کلو
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
کٹے ہوئے تازہ پارسلے(ہرے دھنیے کی ایک قسم) دو کھانے کی چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
سرخ کھانے کا رنگ تھوڑا سا

 

ترکیب

نان سٹک پان میں دو چمچ تیل گرم کر لیں۔
بیف سلائز کو سویوں کی طرح کاٹ لیں اور تیل میں تل کر خستہ کر کے نکال لیں۔تلنے کے بعد تھوڑا سا سرخ کھانے کا رنگ بھی ملا دیں۔
اسی پین میں پیاز اور یخنی ڈال کر گرم کریں۔
جب پیاز نرم ہو جائے اور یخنی آدھی سے زیادہ خشک ہو جائے تو نمک،کالا زیرہ اوربند گوبھی ڈال کر پکائیں۔دھیان رہے کہ گوبھی زیادہ نرم نہ ہو بلکہ کھڑی کھڑی سی رہے۔
جب یخنی مکمل خشک ہو جائے تو پارسلے ملا دیں۔پلیٹ میں گوبھی ڈال کر درمیان میں تلا ہوا خستہ بیف ڈال دیں۔

غذائیت

یہ ڈش ایک مکمل غذا ہے اورلنچ میں لی جا سکتی ہے۔اس میں گوشت کی وجہ سے پروٹین اور بند گوبھی کے باعث فائبر اور کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔ متوازن غذا کے طور پراور وزن کم کرنے کے لیے یہ دہی کے ساتھ روزانہ کھانا چاہیے۔اس میں تمام مسالہ جات ایک توازن میں موجود ہیں جس سے اس کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

cabbage, hunter beef, salad

Vinkmag ad

Read Previous

زیکا وائرس کی حقیقت

Read Next

ٹی بی سے بچیں اور بچائیں

Leave a Reply

Most Popular