ناشتا چھوڑیں‘وزن گھٹائیں؟
وزن کم کرنے کے شوقین بہت سے افراد ناشتا چھوڑ دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا وزن کم نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناشتا نہ کرنے سے تھوڑی دیر بعد انہیں بھوک لگنے لگتی ہے جسے مٹانے کے لئے وہ دیگر چیزیں مثلاً سنیکس وغیرہ زیادہ کھا نے لگتے ہیں۔ یوں ان کا وزن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ دن کے آغاز پرناشتا ضرورکر یں تاکہ آپ دن کی سرگرمیوں کو اچھے انداز میں انجام دے سکیں اور آپ کو جلدی بھوک بھی نہ لگے۔
موتی خان‘ماہر غذائیات‘آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی