Vinkmag ad

مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ریڑھیوں پر مونگ پھلی کے ڈھیر نظر آنے لگتے ہیں۔ مونگ پھلی نباتاتی طور پر پھلیوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ یہ زمین کے نیچے اگتی ہے۔ ذائقے اور غذائی خصوصیات کی بنا پر اسے میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے۔ صحت کے حوالے سے دیکھا جائے تو مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔

یہ جنوبی امریکا کا مقامی میوہ ہے جسے یورپی سیاحوں نے ایشیاء افریقہ اور شمالی امریکہ پہنچایا۔ دنیا بھر میں مونگ پھلی کے بڑے پیداواری ممالک میں چائنہ‘ انڈیا اور افریقی ممالک قابل ذکر ہیں۔ پاکستان میں ضلع چکوال، جہلم، اٹک اور راولپنڈی میں مونگ پھلی بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے۔

مونگ پھلی کی کاشت-شفانیوز

مونگ پھلی کی غذائیت

مونگ پھلی غذائیت سے بھرپور ہے۔ اس کے 100 گرام میں 567 کیلوریز، 0 کولیسٹرول، 705 ملی گرام پوٹاشیم، 4 گرام  شکر، 26 گرام پروٹین ،4.6 گرام آئرن اور 9 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔

مونگ پھلی کے 7 حیرت انگیز فوائد یہ ہیں:

پروٹین کا خزانہ

ایک اونس بھنی ہوئی مٹھی بھر مونگ پھلی میں 7 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ پروٹین جسمانی نشوونما، خلیوں کی مرمت اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے لئے بے حد ضروری ہے۔

صحت بخش چکنائی

مونگ پھلی میں اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہترین چکنائیاں موجود ہیں۔ یہ صحت بخش چکنائیاں دل کی صحت برقرار رکھنے اور برا کولیسٹرول کم کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس سیرشدہ چکنائیاں شریانوں میں جم جانے اور دل کی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔

مونگ پھلی کے فوائد-شفانیوز

وزن گھٹائے

مونگ پھلی وزن گھٹانے اور بے وقت کی بھوک مٹانے کے لئے اچھا آپشن ہے۔ چونکہ اس میں ریشے، پروٹین اور صحت بخش چکنائیوں کا اچھا امتزاج پایا جاتا ہے، اس لئے اسے کھانے سے زیادہ دیر پیٹ بھرا ہونے کا احساس رہتا ہے۔ اس سے خون میں شکر کی مقدار متعدل رہتی ہے اور وزن بھی زیادہ نہیں بڑھتا۔

قبض سے بچائے

عمومی طور پر لوگ اپنی غذا میں ریشہ دار غذائیں جیسے سبزیاں، پھل اناج ، پھلیاں اور دالیں کم شامل کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ قبض اور آنتوں کی دوسری تکالیف کا شکار رہتے ہیں۔ اس لئے ریشہ دار غذاؤں کے ساتھ مونگ پھلی کو غذا میں شامل کریں کیونکہ اس میں فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال

مونگ پھلی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور معدنیات جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔

صحت مند جلد، مونگ پھلی کے فوائد-شفانیوز

ذیابیطس کے مریض بھی کھائیں

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مونگ پھلی غذائی روٹین کا حصہ رہنی چاہئے۔ چونکہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو معتدل رکھتی ہے لہٰذا  اسے سلاد میں یا سنیک کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

حمل میں مفید

حاملہ خواتین مونگ پھلی یا مغزیات کا استعمال ضرور کریں۔ مونگ پھلی میں موجود فولیٹ حمل کے دوران بچے کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔

benefits of peanuts, are peanuts healthy, can diabetics eat peanuts, nutritional value of peanuts, health benefits of peanuts, dried fruits, shifa news, health, moong phali k faiday, are peanuts good for skin

Vinkmag ad

Read Previous

MYTH: Gurr (jaggery) is better than sugar

Read Next

کیا لیزر سے بال نکلنا بند ہو جاتے ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular