Vinkmag ad

شہد کے فوائد

شہد کے فوائد

شہد قدرت کی جا نب سے ایک ایسا تحفہ ہے جس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھرآتا ہے۔ یہ مکھیوں کے لعاب اورپھولوں کے رس سے بنتا ہے جسے چھتے میں جمع کیا جاتا ہے۔ اسے زمانہ قدیم سے بطورعلاج بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔

اقسام اورغذائی اجزاء

شہدعموماً دو قسم کا ہوتا ہے ۔ ایک زردی مائل، پتلا اورمیٹھا جبکہ دوسرا ہلکے بادامی رنگ کا، قدرے گاڑھا اورنسبتاً کم میٹھا ہوتا ہے۔ اس کے ذائقے کا انحصاران پھولوں پربھی ہوتا ہے جن سے مکھیاں رس چوستی ہیں۔ شہدمیں مختلف اینٹی آکسیڈینٹس، کاربوہاٖئیڈریٹس، مختلف وٹامنزاورمعدنیات پائے جاتے ہیں۔ اسے چائے اورمشروبات میں چینی کے نعم البدل کے طورپراستعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوائد

اس کے چند فوائد یہ ہیں

٭شہد کونیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے گلے کی خراش سے نجات ملتی ہے۔

٭شہد کو کالی مرچ اورادرک کے سفوف میں ملا کرپینے سے کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے۔

٭اپنی غذا میں شہد شامل کرنے سے دل کی کارکردگی بہترہوتی ہے۔

٭بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے شہد بہت مفید ہے۔ انہیں ٹافیوں وغیرہ کی بجائے اس کی بنی ہوئی اشیاء دی جائیں توزیادہ بہتر ہے۔ سمودی اورشیک میں بھی اسی کا استعمال کرنا چاہئے۔

٭اسے نہارمنہ کھانے سے معدہ صاف ہوجاتا ہے۔ اسے معدے کے السرمیں معاون علاج کے طور پراستعمال کیاجاسکتا ہے۔

٭اسے چہرے پرلگانے سے جلد چمک اٹھتی ہے۔

٭سردی میں نزلہ زکام کی شکایات بہت بڑھ جاتی ہیں۔ اگر ایسا ہو توایک چمچ شہد میں تھوڑا سا ادرک کا رس شامل کرکے پئیں۔

٭اس میں قدرتی طورپرایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی موجودگی میں جسم کے لئے فائدہ مند بیکٹیریا زیادہ بہترطورپرپھلتے پھولتے ہیں۔ یوں شہد کا استعمال ہمارے نظام انہضام کو بھی فعال بناتا ہے۔

نوٹ: شہد میں شفا کی بات اگرچہ بنیادی طورپردرست ہے لیکن بعض بیماریوں میں کچھ صحت بخش چیزوں کا استعمال چھوڑنے یا انہیں محدود کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو معالج کے مشورے کے بغیر اس کے زیادہ استعمال سے پرہیزکرنا چاہئے۔ دیگر امراض میں بھی اسے باقاعدہ علاج کی بجائے محض معاون علاج کے طور پرہی لینا چاہئے۔

benefits of honey, growth, improves cough

Vinkmag ad

Read Previous

شہد کی مکھی‘ دلچسپ معلومات

Read Next

منجمد کندھا

Leave a Reply

Most Popular