Vinkmag ad

بادام کے فوائد

بادام کے فوائد

٭مکھن،مصری اوربادام کی سات باریک پسی ہوئی گریاں ملا کرصبح شام چاٹنے سے دوتین دن میں کھانسی دورہو جاتی ہے۔ مکھن اگر گائے کے دودھ کا ہو تو زیادہ اچھا ہے۔ بادام کا یہ ٹوٹکا بغیرمکھن کے بھی آزمایا جاسکتا ہے۔

٭نزلے زکام کے بعد اگر خشک کھانسی کی شکایت ہواوربلغم نہ نکلے تو چھ ماشہ روغن بادام میں ایک چمچ شہد ملا کررکھ دیں ۔ تھوڑی دیر بعد اسے زبان پررکھ کرچاٹیں۔ اس سے گلے کی خشکی دور ہوجائے گی۔

٭کڑوے باداموں کا تیل زیبائشی اشیاء میں استعمال ہوتا ہے۔ چہرے کی رنگت صاف کرنے والی کریموں میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے جس سے چھائیاں اور داغ دھبے دورہوجاتے ہیں۔

٭سردیوں میں جلد روکھی اوربے جان ہوجاتی ہے۔ جلد کی شادابی کے لئے بادام کھانے کے ساتھ ساتھ اپنی جلد پر بھی لگائیں۔ تازہ گلاب کی پتیاں اورپسے ہوئے بادام میں دودھ کی بالائی شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اسے لگانے سے جلد صاف،نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے۔

٭سردیوں میں بھی چاق چوبند رہنے کے لئے پانچ بادام پانی میں بھگوکر چھلکا اتار لیں۔ پھر اچھی طرح پیس کر اسے ابلے ہوئے دودھ میں شامل کریں۔ دوسے تین ابال آجائیں تو چولہا بند کردیں۔ٹھنڈا ہونے پرشہد ملا کر پئیں۔

٭بادام کا تیل پینے سے قبض دورہوتی ہے۔

٭کمردرد کے شکار لوگ رات کو روغنِ بادام کی مالش باقاعدگی سے کروائیں اوربادام شہد میں ملا کر کھائیں۔اس سے کمردرد بہترہوگا۔

٭گلے کی خراش ختم کرنے کے لئے سات عدد بادام تین عدد کالی مرچ کے ساتھ چبا کرکھائیں۔ اس سے پھنسا ہوا بلغم تحلیل ہوجاتا ہے۔

٭بادام کا تیل لگانے سے بالوں کی خشکی ختم ہوتی ہے اور وہ مضبوط ہوجاتے ہیں۔

٭سردیوں کے موسم میں بادام کے تیل کی مالش یا مساج اگر جسم پر کیاجائے تو بدن نرم وملائم رہتا ہے اور خشکی نہیں رہتی۔

benefits of almonds, almond milk, almond oil

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کا بستر گیلا کرنا

Read Next

بزرگ افراد ‘ غذائی تبدیلیاں

Leave a Reply

Most Popular