ماہرین صحت کے مطابق رات کو دیر تک جاگنے کی عادت دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ سٹڈی کے مطابق ایسے افراد میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ 16 فیصد زیادہ پایا گیا۔ برطانیہ کے بائیو بینک کے تین لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ڈیٹا میں آٹھ فیصد نے خود کو نائٹ آؤلز قرار دیا۔
محققین کے مطابق یہ مسئلہ باڈی کلاک اور روزمرہ کے نظام الاوقات کے تضاد سے پیدا ہوتا ہے۔ رات کو دیر تک جاگنے سے میٹابولزم اور نیند کے معمولات متاثر ہوتے ہیں۔ بہت سے نائٹ آؤلز کی غذائی عادات بھی غیر صحتمندانہ ہوتی ہیں اور جسمانی سرگرمی بھی کم رہتی ہے۔ اس سے دل کی صحت خطرے میں آ جاتی ہے۔
تحقیق میں سگریٹ نوشی، ناکافی نیند اور غیر صحت مند غذا کو امراض قلب کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق دل کی صحت کے لیے ان سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔