Vinkmag ad

دواؤں کی تصدیق کیلئے بارکوڈ جلد فعال ہوگا، وزیر صحت

Barcode system to verify medicines and prevent counterfeit drugs

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دواؤں کی تصدیق کے لیے نیا بارکوڈ نظام جلد فعال کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی پیش رفت پر ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائی جائے۔

یہ منصوبہ 2015 میں شروع ہوا اور 2017 میں وفاقی کابینہ نے منظور کیا۔ تاہم یہ مؤثر طور پر فعال نہ ہو سکا۔ اب اسے جلد از جلد نافذ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

نظام کے تحت ہر دوا کے پیک پر دو جہتی بارکوڈ چھاپا جائے گا۔ صارفین موبائل فون سے سکین کر کے دوا کا نام، کمپنی، بیچ نمبر، میعاد اور قیمت فوری طور پر جان سکیں گے۔ سافٹ وئیر سے رجسٹرڈ دواؤں کی تصدیق ہو جائے گی اور جعلی ادویات اس میں ظاہر نہیں ہوں گی۔ ہسپتال بھی اس نظام سے دواؤں کی دستیابی اور سٹاک کی بہتر نگرانی کر سکیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھانے کی ترتیب بدلیں، بلڈ شوگر میں کمی لائیں

Read Next

امریکہ میں خسرے کے کیسز کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر

Leave a Reply

Most Popular