Vinkmag ad

بیسنی حلوہ

بیسنی حلوہ

اجزاء

بیسن                1کپ
چینی                1کپ
دودھ                1/4 لیٹر
انڈے                4 عدد
الائچی              8 عدد
ناریل(پسا ہوا)   1/4کپ
کشمش            حسب ضرورت
بادام               حسب ضرورت
تیل                حسب ضرورت

ترکیب

٭ بیسن کو پین میں ڈال کر بھون لیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور حلوہ سنہری ہو جائے تو اسے بلینڈر میں ڈالیں۔ اس کے ساتھ دودھ ٗ انڈے اور چینی شامل کر کے بلینڈکر لیں۔

٭پین میں تیل ڈال کر الائچی بھون لیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو بلینڈ کئے ہوئے آمیزے کو شامل کر کے تب تک بھونیں جب تک حلوہ سنہری ہوجائے ۔

٭حلوے میں ناریل اور کشمش ڈال کر اتار لیں۔

٭بادام سے گارنش کر کے پیش کریں۔

غذائیت پہچانیے

بیسن اس ڈش کا بنیادی جزو ہے جو پروٹینز ٗ وٹامن بی 6 ٗ تھیامن، آئرن اور فاسفورس سے بھرپور ہے۔ یہ ایک روایتی کھانا ہے جو کسی بھی موقع پر سویٹ ڈش کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔ جہاں یہ پروٹینز سے بھرپور ہے وہاں اس میں موجود تیل ٗ چینی اور انڈے اسے ایک ہائی کیلوری غذا بناتے ہیں۔ اس لئے موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول سے متاثرہ افراد اسے کھانے میں احتیاط کریں۔ البتہ حاملہ خواتین اوربچوں کے لئے یہ لذیذ حلوہ توانائی فراہم کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ذیابیطس سے متاثرہ افراد اپنی بلڈ شوگر پر نظر رکھتے ہوئے بیسنی حلوے کی ایک پیالی مہینے میں ایک سے دو بار کھا سکتے ہیں۔

Halwa , recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

مصالحہ-فِش

Read Next

مفروضات

Leave a Reply

Most Popular