انجائنا (Angina) سینے کا درد ہے جو دل کو خون اور آکسیجن کی کم فراہمی کے باعث ہوتا ہے۔ یہ عموماً کورونری آرٹری ڈیزیز کی علامت ہوتا ہے۔ یہ کیفیت سینے میں دباؤ، جکڑن، بھاری پن جیسے احساس کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ بعض اوقات یہ سینے پر بھاری بوجھ جیسا محسوس ہوتا ہے۔
اقسام
انجائنا کی اقسام وجہ اور علاج کے ردعمل کے مطابق مختلف ہوتی ہیں:
مستحکم انجائنا: یہ سب سے عام قسم ہے جو جسمانی سرگرمی یا مشقت کے دوران ظاہر ہوتی ہے اور آرام کرنے یا دوا سے ختم ہو جاتی ہے۔ یہ عموماً مختصر وقت تک رہتی ہے، تقریباً پانچ منٹ یا اس سے کم
غیر مستحکم انجائنا: یہ ایک ہنگامی حالت ہے جو آرام میں بھی ہو سکتی ہے یا کم مشقت میں بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہ زیادہ شدید اور طویل ہوتی ہے اور آرام یا دوا سے بہتر نہیں ہوتی۔ یہ دل کے دورے کا خطرہ ظاہر کرتی ہے
ویریئنٹ انجائنا: یہ شریانوں میں تنگی کی وجہ سے ہوتا ہے، اور خون کی روانی کو عارضی طور پر کم کر دیتا ہے۔ یہ اکثر آرام کی حالت میں یا رات کے وقت ہوتا ہے اور دوا سے بہتر ہو سکتا ہے
ریفریکٹری انجائنا: اس میں ادویات اور طرزِ زندگی کی تبدیلی کے باوجود بار بار درد کے دورے ہوتے رہتے ہیں
علامات
انجائنا کی علامات مختلف صورتوں میں ظاہر ہو سکتی ہیں
٭ سینے میں دباؤ، جکڑن یا درد
٭ جلن یا بھاری پن کا احساس
٭ درد درد بازو، گردن، جبڑے، کندھے یا پیٹھ تک بھی پھیل سکتا ہے
دیگر علامات میں شامل ہیں:
٭ سانس کی کمی
٭ چکر آنا
٭ تھکن
٭ متلی
٭ پسینہ آنا
خواتین میں انجائنا
خواتین میں علامات بعض اوقات مختلف انداز میں ظاہر ہوتی ہیں جس سے تشخیص میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ مثلاً:
٭ گردن، جبڑے، دانت یا پیٹھ میں تکلیف
٭ سانس کی کمی
٭ متلی
٭ پیٹ میں درد
٭ سینے میں دباؤ کے بجائے نوکیلا، تیز اور چبھنے والا درد
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اگر سینے کا درد چند منٹ سے زیادہ رہے اور آرام یا دوا سے ختم نہ ہو تو یہ دل کے دورے کی علامت ہو سکتا ہے۔ فوراً ایمرجنسی مدد لیں۔ اگر سینے کی تکلیف نئی ہو یا انجائنا پہلے سے زیادہ بگڑ جائے تو فوری طبی معائنہ ضروری ہے
وجوہات
انجائنا اس وقت ہوتا ہے جب دل کے پٹھوں کو خون اور آکسیجن کم مقدار میں ملتی ہے، جسے سکیمیا کہا جاتا ہے۔ اس کی سب سے عام وجہ کورونری شریان کی بیماری ہے جس میں شریانیں چربی جمع ہونے (پلاک) سے تنگ ہو جاتی ہیں۔
بعض اوقات پلاک پھٹنے یا خون کے کلاٹ بننے سے خون کا بہاؤ اچانک رک سکتا ہے۔ آرام کی حالت میں دل کم آکسیجن میں بھی کام کر لیتا ہے، لیکن مشقت کے دوران ضرورت بڑھنے سے درد ہوتا ہے
خطرے کے عوامل
٭ بڑھتی عمر، خاص طور پر 60 سال یا اس سے زیادہ
٭ فیملی ہسٹری میں دل کی بیماری
٭ تمباکو نوشی
٭ ذیابیطس
٭ ہائی بلڈ پریشر
٭ کولیسٹرول یا ٹرائی گلیسرائیڈز کی زیادتی
٭ گردے کی بیماری یا سٹروک کی ہسٹری
٭ ورزش کی کمی
٭ موٹاپا
٭ شدید ذہنی دباؤ
٭ کچھ ادویات جو شریانیں تنگ کرتی ہیں
٭ منشیات کا استعمال
٭ شدید سرد موسم
پیچیدگیاں
انجائنا روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن سب سے خطرناک پیچیدگی دل کا دورہ ہے۔ اس ضمن میں خطرناک علامات یہ ہیں:
٭ سینے میں دباؤ یا شدید درد
٭ درد کا بازو، جبڑے یا پیٹھ تک پھیل جانا
٭ سانس کی کمی
٭ پسینہ آنا
٭ متلی یا قے
٭ بے ہوشی
بچاؤ کی تدابیر
٭ سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز
٭ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال
٭ باقاعدہ جسمانی ورزش
٭ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا
٭ ذہنی دباؤ میں کمی اور کنٹرول
٭ روزانہ 7 سے 9 گھنٹے مناسب نیند
٭ موجودہ بیماریوں کا بروقت اور درست علاج
٭ الکحل سے پرہیز یا اس کا محدود استعمال
٭ تجویز کردہ حفاظتی ویکسینز کا استعمال
Frequently Asked Questions (FAQs)
انجائنا کیا ہے؟
انجائنا دل کو خون اور آکسیجن کی کم فراہمی سے ہونے والا سینے کا درد ہے جو اکثر کورونری شریان کی بیماری سے ہوتا ہے
کیا انجائنا خطرناک ہے؟
غیر مستحکم انجائنا خطرناک ہے اور فوری ایمرجنسی علاج کی ضرورت ہوتی ہے
انجائنا کی عام علامات کیا ہیں؟
سینے میں دباؤ، جکڑن، سانس کی کمی، متلی، پسینہ آنا اور جسم کے مختلف حصوں میں درد شامل ہو سکتے ہیں
انجائنا میں کب فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں؟
اگر سینے کا درد چند منٹ سے زیادہ رہے، آرام سے ختم نہ ہو یا علامات بڑھ جائیں تو فوری طبی مدد لینی چاہیے
نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=cardiologist