مصنوعی ذہانت کولو ریکٹل کینسر کی تشخیص میں حیرت انگیز تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہے۔ ناروے کی سٹارٹ اپ کمپنی ڈومور ڈائگناسٹکس نے ایک جدید اے آئی ٹیسٹ تیار کیا ہے۔ اس سے کینسر کے علاج میں درستگی اور بہتر فیصلے ممکن ہو رہے ہیں۔
ڈومور کے مطابق اے آئی اور وسیع ڈیٹا کی بنیاد پر الگورتھم تیار کیا گیا۔ یہ نظام ٹشو کی ہزاروں تصاویر اور طویل مدتی نتائج کی بنیاد پر خطرات پیش گوئی کرتا ہے۔ فی الحال یہ ٹیسٹ یورپ، امریکہ، جاپان اور میکسیکو کے ہسپتالوں میں آزمائشی مراحل میں ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نظام کینسر کے علاج میں غیر ضروری کیموتھیراپی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کولو ریکٹل کینسر دنیا میں تیسرا سب سے عام کینسر ہے۔ یہ سرطان سے اموات کی دوسری بڑی وجہ بھی ہے۔ یورپی کمیشن کے مطابق 2022 میں اس کے یورپ میں 2.74 ملین نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔