Vinkmag ad

اچار بنانے کی تراکیب

اچار کی اتنی باتیں پڑھ کر منہ میں یقیناً پانی بھرآیا ہو گا ۔ لہٰذا کیوں نہ اچار کی کچھ تراکیب بھی بتا دی جائیں تاکہ قارئین معیاری اور سستے اچار کا لطف اٹھا سکیں۔ اچار بنانے کی کچھ تراکیب درج ذیل ہیں:
آم کا اچار
تیاری کا وقت: 96گھنٹے
سرونگ: 1درمیانہ جار
کیلوریز: 25
اجزاء
کچے آم 5یا6عدد(درمیانے سائز کے)
میتھی دانہ 1-1/2کھانے کا چمچ
رائی دانہ 2کھانے کے چمچ
سونف 2کھانے کے چمچ(ہلکی سی کٹی ہوئی)
کلونجی 1-1/2کھانے کے چمچ
ہلدی 1-1/2کھانے کے چمچ
مرچ 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
ترکیب
1۔آم دھوکر خشک کر لیں اور چوکور ٹکڑے کاٹ کر گٹھلی نکال کر الگ کر لیں۔
2۔تمام مصالحہ جات اور آموں کے ٹکڑوں کو اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ مصالحہ ان ٹکڑوں پر اچھی طرح لگ جائے۔
3۔اس مکسچر کو 3سے 4دن دھوپ میں رکھیں۔ جس مرتبان میں یہ ہو‘ اسے پتلے ململ کے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔
4۔دھوپ میں اچھی طرح خشک کرنے کے بعد آموں کے مکسچر کو ایک صاف اور خشک ائیر ٹائیٹ جار میں منتقل کریں اور ساتھ ہی سرسوں کا تیل اتنی مقدار میں ڈالیں کہ تیل آموں کو اچھی طرح مکس کرکے بالائی سطح سے ڈیڑھ انچ اوپر تک آئے۔ اچھی طرح مکس کریں اور 3 سے 4دنوں کے لئے رکھ دیں۔
لیموں کا اچار
تیاری کا وقت: 20منٹ
کیلوریز: 17
اجزاء
لیموں 1/2کلو
نمک 2کھانے کے چمچ
سرسوں کا تیل 1/2کپ
کلونجی 1کھانے کا چمچ
ہلدی پائوڈر 1چائے کا چمچ
لال مرچ پائوڈر 1کھانے کا چمچ
مصالحہ جات
پیپر کارن 1چائے کا چمچ
سونف 1چائے کا چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
دھنیا 1چائے کا چمچ
سرسوں کے بیج 1کھانے کا چمچ
میتھی دانی 1کھانے کا چمچ
ترکیب
1۔تمام مصالحہ جات کو بلینڈ کر لیں۔
2۔لیموں کو دھوکر اچھی طرح خشک کر لیں اور سلائس میں کاٹ لیں۔ لیموں کے ان سلایسز پر نمک چھڑکیں اور رات بھر پڑا رہنے دیں۔
3۔سرسوں کے تیل کو ابال آنے تک گرم کریں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔
4۔ایک بائول میں تمام بلینڈ مصالحہ جات کلونجی، ہلدی پائوڈر، لال مرچ پائوڈر اور لیموں ڈال کر مکس کر لیں۔ ساتھ ہی ٹھنڈا کیا ہوا سرسوں کا تیل بھی مکس کر لیں اور تمام مکسچر کو ائیر ٹائیٹ جار میں منتقل کر دیں۔
5۔اچار کو تین سے چاردن بعد استعمال کر لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

گھر پر بنائیں کھٹا‘میٹھا اچار

Read Next

مردوں میں بے اولا دی

One Comment

  • ۔اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ.بہترین ویب۔۔شفاء نیوز انٹرنیشنل
    ماہانہ حاصل کرنے کا کیا طریقہ۔والسلام شکریہ

Leave a Reply

Most Popular