Vinkmag ad

کمر درد کی وجوہات

کمر درد کی وجوہات

کمردرد کے علاج کے لئے ضروری ہے کہ اس کی اصل وجہ معلوم کی جائے ۔اس کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں

٭ریڑھ کی ہڈی کے گردموجود نرم حصوں میں کھچائو آنا۔

٭زیادہ دیر تک کھڑا رہنا۔

٭غیر مناسب حالت میں بیٹھنا۔

٭بعض سخت ورزشوں کا کرنا۔

٭غیر مناسب حالت میں جھکنا یا گھومنا۔

٭کسی وزنی چیز کو بلند کرنا۔

٭ کمر میں معمولی خرابی ہونا( بعض اوقات یہ اس وقت سامنے آتی ہے جب اس حصے پر دباؤپڑے۔)

٭انفیکشن‘ٹیومر یاہڈی کا ٹوٹنا (ایسے میں آرام کی حالت میں بھی درد محسوس ہوتا ہے۔)

٭وزن کا زیادہ ہونا (ریڑھ کی ہڈی جسمانی وزن کو ایک خاص حد تک برداشت کرسکتی ہے۔اگروزن زیادہ ہوجائے تواس پر دبائوبڑھ جاتاہے جس سے کمرمیں درد ہو سکتا ہے۔ )

٭ ہڈی‘عصب یا خون کی نالی کا متاثر ہونا۔

معالج سے کب رجوع کریں

درج ذیل صورتوں میں فوراً ڈاکٹر کودکھانا چاہیے

٭بہت شدیدکمر درد ۔

٭ایساکمر درد جو روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ بن جائے۔٭جسم کے کسی حصے کا سن ہوجانا۔

بچاؤ کی تدابیر

مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کمر درد سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے

٭اپنی قوت سے زیادہ وزنی چیز مت اٹھائیں اوراسے مناسب طریقے سے اٹھائیں۔

٭جب بھی بیٹھیں، کمر ،سراورکندھے سیدھے رکھیں۔

٭ذہنی دباؤ کم کریں کیونکہ اس کی وجہ سے پٹھے سخت ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کمرمیںدرد ہوتا ہے۔

٭ہمیشہ کروٹ کے بل سوئیں۔

٭ ہلکی پھلکی ورزش کو روزانہ کے معمول میں شامل کر کے کمردرد سے بچا جاسکتا ہے۔

Back pain, causes, how to avoid it

Vinkmag ad

Read Previous

گھریلوپودے

Read Next

 کمر درد کے لئےمفیدورزشیں 

Leave a Reply

Most Popular