Vinkmag ad

شامی کری

شامی کری

تیاری کا وقت:2گھنٹے 10منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:316
اجزاء:
کچا پپیتا(پاؤڈر) 1/2چائے کا چمچ
ادرک(باریک پسی ہوئی) 2چائے کے چمچ
تیل 1/2کپ
پیاز(درمیانی) 5 عدد
ٹماٹر(چاپ) 4عدد
لہسن(باریک پسا ہوا) 4جوئے
قیمہ 1/2کلو
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ (پاؤڈر) حسب ذائقہ
ہری مرچ(چاپ) 6عدد
گرم مصالحہ(پاؤڈر) 1/4چائے کا چمچ

ترکیب
1۔ قیمے کو پپیتا لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
2۔پھر اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈر،لہسن،پیاز اورادرک شامل کریں۔
3۔اب ایک پین میں تیل گرم کریں اور قیمے کے گول کباب بنا کر سنہری ہونے تک دونوںا طراف سے تلیں۔
4۔پھر تیل میں باقی پیاز،لال مرچ پاؤڈر،ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔
5۔جب پیاز اور ٹماٹر گل جائیں تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال دیں۔
6۔تلے ہوئے کبابوں کو اس مصالحہ میں شامل کرکے 2سے3منٹ تک دم دیں۔
7۔مزیدارشامی کری تیار ہے، سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
اس ڈش میںتھیامن،نیاسین، وٹامن اے، سی، کے، بی 6اورای،میگنیشیم،فولیٹ،کاپر،فاسفورس،پوٹاشیم،مینگانیز اور ڈائٹری فائبر کثیر مقدار میں موجود ہیں۔ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اس سے پرہیز کریں کیونکہ بڑے گوشت میں ٹرانس چکنائیوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ موٹاپے ،ہائیپرٹینشن اور دل کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔
عبد المومن ـ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی آف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

وال۔ای۔وینٹ Vol-e-Vent

Read Next

وزن کم کیوں نہیں ہوتا

Leave a Reply

Most Popular