Vinkmag ad

وال۔ای۔وینٹ Vol-e-Vent

تیاری کا وقت: 30منٹ
پکانے کا وقت : 35 منٹ
سرونگ:20
کیلوریز:220
اجزاء:
میدہ 1کلو
نمک 20گرام
چینی 50گرام
تیل 100گرام
مارجرین 400گرام
پانی 550گرام
وائٹ ساس کے لئے :
چکن کاقیمہ 500گرام
دودھ 250گرام
کریم 100گرام
پنیر 150گرام
کارن فلور 30گرام

ترکیب
1۔ایک پیالے میں تمام اجزا ء شامل کریں اور اسے ڈو کی طرح گوندھ لیں۔
2۔ڈو کی روٹی بیل کراسے کٹر کی مدد سے گولائی میں کاٹ لیں۔
3۔وائٹ ساس بنانے کے لئے ایک دیگچی میں دودھ اور کریم کو ابال لیں۔
4۔اس کو گاڑھا کرنے کے لئے اس میں کارن فلور شامل کریں۔
5۔اب اس آمیزے کوگولائی میں کٹے وال ای وینٹ پر ڈالیں اوپر سے چکن اور پنیر ڈال دیں۔
6۔اب وال ای وینٹ کو پہلے سے چکنی کی ہوئی بیکنگ شیٹ پر رکھیں اور 180سینٹی گریڈ پر اوون میں 20منٹ تک بیک کرلیں۔ گولڈن ہونے پر نکالیں اور اپنی من پسند ساس کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
اس ڈش میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامن اے،وٹامن کے،میگنیشیم،پوٹاشیم اور سوڈیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اسے سنیک کے طور پر بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔اس میں موجود غذائی اجزاء پٹھوں کے ٹشوزکو مضبوط بنانے،قوتِ مدافعت کو برقرار رکھنے اور روزمرہ کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
موتی خان ،ماہر غذائیات،آغا خان ہسپتال،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

روزہ ہمارے جسم پر کیسے اثرانداز ہوتاہے

Read Next

شامی کری

Leave a Reply

Most Popular