تیاری کا وقت:5 سے7 منٹ
پکانے کا وقت:20 سے 22 منٹ
سرونگ:3 عدد
کیلوریز: 310
اجزائ
چکن (ابال کر ریشے کر لیں) 1کپ
کارن پیسٹ 1کپ
انڈا 1عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سرکہ 4کھانے کے چمچے
سویا ساس 4کھانے کے چمچے
تل کا تیل 1کھانے کا چمچ
کارن فلور 3کھانے کے چمچے
چکن پاﺅڈر 3کھانے کے چمچے
پانی ایک لیٹر
ترکیب:
1۔ پین میں پانی گرم کریں۔ اس میں نمک ¾ کالی مرچ ¾ سرکہ ¾ سویا ساس ¾ کارن پیسٹ اور چکن کے ریشے ڈال کر 20 منٹ کے لئے پکائیں۔
2۔ ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں۔اب آہستہ آہستہ سوپ میں ڈالیں اور اس دوران برابر چمچ ہلاتے رہیں۔
3۔ آخر میں کارن فلور ڈال دیں اور اپنی پسند کے مطابق گاڑھا کر کے اتار لیں۔
غذائیت پہچانیے
سوپ میں پروٹینز ¾ فیٹس ¾ سوڈیم ¾ پوٹاشیم ¾ میگنیشیم اور کاربوہائیڈریٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک روایتی سوپ ہے جو تمام عمر کے افراد لے سکتے ہیں۔ خاص طور پر موسم سرما کے اثرات سے بچاﺅ کے لئے چکن کارن سوپ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس سوپ میں مزید سبزیاں ڈال کر اس کی غذائیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
(موتی خان ماہر غذائیات ¾ کراچی)