سینٹرل سلیپ اپنیا (Central sleep apnea) نیند میں سانس کی خرابی سے متعلق بیماری ہے۔ اس میں نیند کے دوران بار بار سانس رکتی اور بحال ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ سانس کو کنٹرول کرنے والے عضلات کو سگنلز نہیں بھیج پاتا۔ یہ مسئلہ بعض بیماریوں کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاج میں سانس میں مدد دینے والے آلات یا اضافی آکسیجن شامل ہو سکتی ہے۔
علامات
سینٹرل سلیپ اپنیا میں یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:
٭ نیند کے دوران بار بار سانس رکنا
٭ سانس رکنے کی وجہ سے اچانک آنکھ کھل جانا
٭ رات میں بار بار جاگنا
٭ دن بھر غنودگی یا تھکاوٹ رہنا
٭ توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہونا
٭ مزاج میں تبدیلیاں
٭ صبح کے وقت سر درد
٭ خراٹے لینا
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
اگر نیند کے دوران سانس رکنے یا پھولنے، بار بار آنکھ کھلنے یا دن میں غنودگی جیسی علامات ہوں تو میڈیکل سپیشلیٹ کو دکھائیں۔ اگر ضرورت ہو تو وہ آپ کو سلیپ سپیشلیسٹ کو ریفر کریں گے۔
وجوہات
یہ مسئلہ ان وجوہات کے باعث ہو سکتا ہے:
٭ ہارٹ فیلیئر یا فالج یا گردوں کی خرابی
٭ مخصوص ادویات (opioids)
٭ بہت زیادہ بلندی پر رہنا یا سونا
خطرے کے عوامل
سینٹرل سلیپ اپنیا مردوں اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ عام ہے۔ اس کا خطرہ بڑھانے والے دیگر عوامل یہ ہیں:
٭ دل کی بیماریاں مثلاً پٹھوں کی کمزوری یا دھڑکن میں بے ترتیبی
٭ دماغ کے مسائل مثلاً برین سٹیم کی غیر معمولی ساخت
٭ زیادہ بلندی پر سونا یا رہنا
بعض ادویات اوپیئڈز کا استعمال
پیچیدگیاں
سینٹرل سلیپ اپنیا تھکاؤٹ، دن میں غنودگی، توجہ میں کمی اور دل کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ دل کے مریضوں میں یہ بے ترتیب دھڑکن کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
تشخیص
تشخیص کے لیے علامات اور میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر (پولی سومنوگرافی) سلیپ سٹڈی، دل یا دماغ کے ٹیسٹ اور سکین کیے جا سکتے ہیں۔
علاج
سنٹرل سلیپ اپنیا کے علاج میں یہ طریقے شامل ہو سکتے ہیں:
٭ اس کے باعث بننے والے بیماریوں کا علاج
٭ opioids ادویات کی مقدار کم کرنا
٭ سانس کی بحالی کے لیے مختلف ڈیوائسز، آلات یا ادویات کا استعمال
٭ سرجری اور دیگر پروسیجرز
Frequently Asked Questions (FAQs)
کیا سنٹرل سلیپ اپنیا اور آبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا ایک جیسی بیماریاں ہیں؟
نہیں، سنٹرل سلیپ اپنیا میں دماغ سانس کنٹرول کرنے والے پٹھوں کو درست سگنلز نہیں بھیجتا، جبکہ آبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا میں سانس کی نالی بند ہو جاتی ہے اور سانس رکتا ہے۔
کیا خراٹے سنٹرل سلیپ اپنیا کی علامت ہو سکتے ہیں؟
جی ہاں، بعض افراد میں خراٹے آ سکتے ہیں یہ علامات ظاہر ہوسکتی ہے۔
کیا سنٹرل سلیپ اپنیا کا علاج ممکن ہے؟
جی ہاں، مختلف ادویات، آلات اور بنیادی وجہ کے علاج سے اس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
نوٹ یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ کسی بھی طبی مسئلے یا چوٹ کی صورت میں مستند معالج سے مشورہ کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=neurologist