Vinkmag ad

اے پلاسٹک انیمیا: خون کے نئے خلیے نہ بننا

Aplastic anemia symptoms, causes, diagnosis, treatment, bone marrow failure, low blood cell count, and blood disorder medical illustration

اے پلاسٹک انیمیا (Aplastic anemia) خون کی ایک نایاب لیکن سنگین بیماری ہے۔ اس مرض میں ہڈیوں کا گودا جسم کی ضرورت کے مطابق خون کے نئے خلیے نہیں بنا پاتا۔ یہ خلیے جسم میں آکسیجن کی فراہمی، انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنے اور خون کو بے قابو ہو کر بہنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کی کمی مختلف مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ یہ بیماری کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے۔ بعض افراد میں یہ اچانک ظاہر ہوتی ہے، جبکہ بعض میں آہستہ آہستہ بڑھتی ہے اور وقت کے ساتھ زیادہ شدید ہوجاتی ہے۔

علامات

بعض مریضوں میں بیماری کے آغاز میں کوئی واضح علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ اگر ہوں تو یہ ہو سکتی ہیں:

٭ مسلسل تھکاوٹ

٭ سانس پھولنا

٭ دل کی دھڑکن تیز ہونا

٭ بار بار انفیکشن ہونا اور دیر تک برقرار رہنا

٭ معمولی چوٹ پر نیل پڑ جانا

٭ ناک اور مسوڑھوں سے خون آنا

٭ زخم سے دیر تک خون بہنا

٭ جلد کا پیلا پڑ جانا یا اس پر خارش اور دانے نمودار ہونا

٭ بخار ہونا

وجوہات

اے پلاسٹک انیمیا مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، مثلاً:

٭ مدافعتی نظام کا بون میرو پر حملہ کرنا

٭ ریڈیو تھیراپی

٭ کیموتھیراپی

٭ بعض زہریلے کیمیکلز

٭ مخصوص قسم کی ادویات کا استعمال

٭ بعض وائرل انفیکشنز

پیچیدگیاں

بروقت علاج نہ ہونے پر شدید انفیکشن، مسلسل خون بہنے، شدید کمزوری اور اضافی دل پر دباؤ  جیسے مسائل ہوسکتے ہیں، جو جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ان صورتوں میں ڈاکٹر سے فوری مشورہ کریں:

٭ بار بار بخار ہونا

٭ بار بار انفیکشن ہونا

٭ معمولی چوٹ پر آسانی سے نیل پڑنا

٭ ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا

٭ شدید تھکاوٹ یا سانس پھولنا

تشخیص و علاج

اے پلاسٹک انیمیا کی تشخیص کے لیے بالعموم بلڈ ٹیسٹ اور بون میرو بائیوپسی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وجہ جاننے کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس مرض کا علاج بیماری کی شدت مریض کی عمر اور مجموعی صحت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس میں بلڈ ٹرانسفیوژن، سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ، بون میرو کو متحرک کرنے جبکہ مدافعتی نظام کو دبانے والی ادویات اور اینٹی بائیوٹکس وغیرہ دی جاسکتی ہیں۔

احتیاطی تدابیر

بیماری پر قابو پانے اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے یہ اقدامات مفید ہو سکتے ہیں:

٭ بخار، انفیکشن یا کسی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا

٭ تجویز کردہ ادویات باقاعدگی سے استعمال کرنا

٭ باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانا

٭ انفیکشن سے متاثرہ افراد سے فاصلہ رکھنا

٭ غیر ضروری ادویات، زہریلے کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات سے بچنا

Frequently Asked Questions (FAQs)

اے پلاسٹک انیمیا کیا ہے؟

یہ ایسی بیماری ہے جس میں بون میرو مناسب مقدار میں خون کے نئے خلیے نہیں بنا پاتا۔

کیا اے پلاسٹک انیمیا خطرناک ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، شدید صورت میں یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

اے پلاسٹک انیمیا کی عام وجہ کیا ہے؟

اکثر صورتوں میں مدافعتی نظام بون میرو کے سٹیم سیلز کو نقصان پہنچاتا ہے۔

کیا خون لگوانے سے بیماری مکمل ٹھیک ہو جاتی ہے؟

نہیں، خون لگوانے سے علامات کم ہوتی ہیں لیکن بیماری ختم نہیں ہوتی۔

نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=hematologist

Vinkmag ad

Read Previous

بریسٹ بائیوپسی

Read Next

سی ٹی سکین

Leave a Reply

Most Popular