آنکھ میں سرخی (Red eye) ایک عام مسئلہ ہے جو ایک یا دونوں آنکھوں میں ہو سکتا ہے۔ یہ لالی آنکھ کی سطح پر موجود خون کی نالیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ نالیاں سوزش یا بیماری کی وجہ سے پھیل جاتی ہیں۔
وجوہات
٭ الرجی
٭ پلکوں کی سوزش
٭ پلک کی تیل والی غدود کے بند ہونے سے گلٹی
٭ آنکھ کی حالیہ سرجری کے بعد پیچیدگی
٭ کانٹیکٹ لینس کی پیچیدگی
٭ کورنیا پر خراش
٭ کورنیا میں ہرپس انفیکشن
٭ کورنیا کا السر
٭ خشک آنکھیں
٭ پلک کا باہر کی طرف مڑ جانا
٭ پلک کا اندر کی طرف مڑ جانا
٭ آنکھ کے سفید حصے کی بیرونی جھلی کی سوزش
٭ آنکھ کے قطروں کے مضر اثرات یا پیچیدگی
٭ آنکھ میں کوئی بیرونی چیز چلے جانا
٭ آنکھ کے دباؤ سے آپٹک نرو کو نقصان پہنچنا
٭ ہے فیور
٭ آنکھ کو چوٹ لگنا
٭ آنکھ کے رنگین حصے کی سوزش
٭ کورنیا کی سوزش
٭ آنکھ کے اردگرد حصے کا انفیکشن
٭ آشوبِ چشم
٭ آنکھ کے سفید حصے کی سوزش
٭ آنکھ کی رگ پھٹ جانا
٭ آنکھ کی درمیانی تہہ کی سوزش (یووائٹس)
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
فوری طبی امداد حاصل کریں اگر:
٭ آپ کی بصارت میں اچانک فرق آ جائے
٭ سرخ آنکھ کے ساتھ شدید سر درد، آنکھ میں درد، بخار ہو یا روشنی چبھنے لگے
٭ آنکھ میں کوئی چیز یا کیمیکل جانے سے سرخی ہو
٭ آپ کو اچانک روشنی کے گرد دائرے نظر آنے لگیں
٭ آپ کو محسوس ہو کہ آنکھ میں کچھ ہے
٭ آنکھ کے اندر یا اردگرد سوجن ہو
٭ آپ آنکھ کھول نہ سکیں یا کھلی نہ رکھ سکیں
ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے اپوائنٹمنٹ
کبھی کبھار تھوڑی دیر کے لیے آنکھ سرخ ہونا تشویش کی بات نہیں ہوتی۔ اگر سرخی آنکھوں کے قطروں کی وجہ سے ہو تو برانڈ تبدیل کریں یا کچھ وقت کے لیے استعمال روک دیں۔ اگر سرخی کئی دنوں تک برقرار رہے تو ڈاکٹر سے وقت لیں، خاص طور پر اگر ایک ہفتے یا زیادہ عرصے تک گاڑھی پیپ یا بلغم خارج ہو۔
آئی سپیشلسٹ سے رابطہ
اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اگر:
٭ آنکھ کی سرخی کے ساتھ درد ہو
٭ آپ کی پہلے آنکھ کی سرجری یا انجیکشن ہو چکا ہو
نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔