Vinkmag ad

پیشاب کی بو

A lab technician holding a urine sample for odor testing

پیشاب میں ایک خاص بو (Urine odor) ہوتی ہے۔ یہ عموماً ہلکی ہوتی ہے اور آسانی سے محسوس نہیں ہوتی۔ تاہم، بعض حالات میں پیشاب کی بو نمایاں طور پر بدل سکتی ہے، جو صحت کے کسی ممکنہ مسئلے یا بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔

وجوہات

پیشاب بنیادی طور پر پانی پر مشتمل ہوتا ہے، مگر اس میں گردوں سے خارج ہونے والے فاضل مادے بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان مادوں کی مقدار اور نوعیت پیشاب کی بو کو متاثر کرتی ہے۔

اگر پیشاب میں پانی زیادہ اور فالتو مادے کم ہوں تو اس میں تقریباً کوئی بو نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس، جب پانی کم اور فالتو مادے زیادہ ہوں تو پیشاب مرتکز ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اس میں امونیا جیسی تیز بو پیدا ہو سکتی ہے۔

کچھ غذائیں اور ادویات بھی پیشاب کی بو کو بدل سکتی ہیں، چاہے ان کی مقدار کم ہی کیوں نہ ہو۔ بعض صورتوں میں یہ بو کسی طبی مسئلے یا بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے، جیسے:

٭ وجائنا کی سوزش

٭ مثانے کا انفیکشن

٭ مثانے کی سوزش

٭ جسم میں پانی کی کمی

٭ ذیابیطس کیٹو ایسیڈوسس (Diabetic ketoacidosis)، یعنی خون میں کیٹونز نامی تیزابی مادوں کی زیادتی

٭ معدے اور مثانے کے درمیان غیر معمولی راستہ (فِسٹولا)

٭ گردوں کا انفیکشن، جو ایک یا دونوں گردوں کو متاثر کر سکتا ہے

٭ گردوں کی پتھری، منرلز اور نمکیات سے بننے والے سخت ذرات

٭ میپل سیرپ یورین ڈیزیز، ایک نایاب موروثی مرض جو بچپن میں ظاہر ہوتا ہے

٭ میٹابولک خرابی، خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے کے عمل میں مسئلہ

٭ پی کے یو (Phenylketonuria) ، ایک نایاب موروثی بیماری جس میں ایک خاص امینو ایسڈ جمع ہو جاتا ہے

٭ ٹائپ 2 ذیابیطس، اگر شوگر کنٹرول میں نہ ہو

٭ پیشاب کی نالی کا انفیکشن

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

پیشاب کی بو میں تبدیلی اکثر عارضی ہوتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ دیگر علامات نہ ہوں تو یہ عام طور پر کسی سنگین بیماری کی علامت نہیں ہوتی۔

اگر غیر معمولی بو کسی بنیادی طبی مسئلے کی وجہ سے ہو تو اس کے ساتھ دیگر علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں تشویش ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہاٹ فلیشز: اچانک گرمی، پسینہ اور بے چینی

Read Next

واضح وجہ کے بغیر وزن میں کمی

Leave a Reply

Most Popular