Vinkmag ad

ابتدائی بچپن میں نشوونما جانچنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری، ماہرین

Health experts discussing WHO GSED tool for early childhood development and brain growth assessment in Pakistan.

ماہرین صحت کے مطابق ابتدائی بچپن میں نشوونما کی بروقت جانچ مستقبل میں صحت مند زندگی کی مضبوط بنیاد ہے۔ اس مقصد کیلئے پاکستان میں عالمی ادارۂ صحت کا تیار کردہ جدید ڈیجیٹل ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔ گلوبل سکیلز فار ارلی ڈیولپمنٹ نامی یہ ٹول پیدائش سے 36 ماہ تک بچوں کی صلاحیتیں جانچتا ہے۔ یہ ٹول دماغی، سماجی، جذباتی، لسانی اور حرکی صلاحیتوں کے جائزے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسے اردو اور سندھی میں ڈھال کر صوبائی سسٹمز میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں محققین، پالیسی ساز اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ شرکا نے کہا کہ قابلِ اعتماد اور قابلِ موازنہ ڈیٹا کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اس کمی کے باعث حکومتوں کو ابتدائی بچپن کی ترجیحات طے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 250 ملین بچے نشوونما کے خطرے سے دوچار ہیں۔ پاکستان میں یہ شرح 54 فیصد، یعنی تقریباً 33 ملین بچوں تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی نشوونما میں سرمایہ کاری کا طویل مدتی سماجی اور معاشی فوائد سےگہرا تعلق ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رات کو دیر سے کھانا جگر میں چربی بڑھانے کا سبب، ماہرین

Read Next

اسلام آباد میں کلچرل فیملی فیسٹیول، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی بھرپور شرکت

Leave a Reply

Most Popular