ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا جگر میں چربی جمع ہونے کا امکان بڑھا سکتا ہے۔ یہ مسئلہ جگر کی ایک عام بیماری ایم اے ایس ایل ڈی (Metabolic dysfunction-associated steatotic liver disease) میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔
سٹڈی میں انسولین حساسیت، خون کی جانچ اور جگر کے بائیوپسی ٹیسٹ کیے گئے۔ انہیں دن اور رات کے اوقات میں جانچا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ رات کے وقت جگر میں چربی بننے کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ اس وقت انسولین مزاحمت بھی شدید ہو جاتی ہے۔ معلوم ہوا کہ ایم اے ایس ایل ڈی والے افراد کی کیلوریز کا تقریباً 40 فیصد حصہ رات کے کھانے سے آتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر تھامس مرجوٹ کے مطابق رات کو بھاری کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ کھانے کے اوقات کی بہتر مینجمنٹ بھی بیماری کی شدت کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں کی گئی جو ”سیل میٹابولزم” میں شائع ہوئی۔