وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پانچویں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ یہ سینٹر بی ایچ یو بھکر میں قائم کیا گیا ہے۔ اسے مرحلہ وار پرائمری سے سیکنڈری مرکز صحت میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیر صحت کے مطابق ٹیلی میڈیسن سنٹر دور دراز کے مریضوں کو ڈاکٹری مشورے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہو گا۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات تک رسائی بھی بہتر ہو گی۔
صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر سارہ سعید خرم کے بقول سنٹر میں ویڈیو مشاورت، ڈیجیٹل ریکارڈ اور فارمیسی سروسز دستیاب ہیں۔
Tags: ٹیلی میڈیسن سنٹر