سینٹ نے نصاب میں تولیدی صحت کی تعلیم شامل کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ قانون کے تحت 14 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو اس موضوع پر منظم اور باقاعدہ تعلیم دی جائے گی۔ تولیدی صحت کی تعلیم سے قبل والدین کی تحریری اجازت لازمی ہوگی۔ بل میں اسے جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ نصاب تیار کرتے وقت معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھیں۔ اس میں بچوں کی عمر اور مواد کی مناسبت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ کو درست اور مؤثر راہنمائی مل سکے۔
قانون سازوں کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں میں آگاہی بڑھانے اور ذمہ دارانہ رویے فروغ دینے کیلئے اہم ہے۔ اس سے طلبہ کی مجموعی صحت کا تحفظ بھی ممکن ہو گا۔ ان کے مطابق یہ قانون تعلیمی نظام اور سماجی بہبود، دونوں شعبوں میں مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔
Tags: تولیدی صحت