Vinkmag ad

ایڑی کا درد

A person sitting and holding their heel in pain due to plantar fasciitis or Achilles tendon inflammation

ایڑی کا درد (Heel pain) عام طور پر ایڑی کے نیچے یا پچھلے حصے میں محسوس ہوتا ہے۔ یہ بالعموم کسی سنگین بیماری کی علامت نہیں ہوتا، تاہم روزمرہ کی سرگرمیوں مثلاً کھڑے ہونے اور چلنے میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

وجوہات

ایڑی کے درد کی عام وجوہات میں پلینٹر فیشیائٹس (Plantar Fasciitis) نمایاں ہے۔ اس کا اثر ایڑی کے نیچے ہوتا ہے۔ اس کی دوسری وجہ ایکیلس ٹینڈونائٹس (Achilles Tendinitis) ہے، جو ایڑی کے پچھلے حصے کو متاثر کرتی ہے۔

ایڑی کا درد دیگر دائمی حالات، چوٹوں یا ہڈیوں اور جوڑوں کو متاثر کرنے والے طبی مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

طویل مدتی اسباب

٭ ایکیلس ٹینڈن کی سوزش (Achilles Tendinitis)

٭ برسائٹس / جوڑ کی تھیلی کی سوزش (Bursitis)

٭ ہیگلنڈ کی ساختی خرابی (Haglund’s Deformity)

٭ ایڑی کی ہڈی کا ابھار (Heel Spur)

٭ اعصابی کمزوری یا خرابی (Peripheral Neuropathy)

٭ تلوے کے پردے کی سوزش (Plantar Fasciitis)

٭ تلوے کے مسّے (Plantar Warts)

٭ ایڑی کے پچھلے حصے کی تھیلی کی سوزش (Retrocalcaneal Bursitis)

٭ ٹخنے کی نالی کا اعصابی دباؤ (Tarsal Tunnel Syndrome)

چوٹیں

چوٹیں جو ایڑی کے درد کا سبب بن سکتی ہیں:

٭ ایکیلس ٹینڈن کا پھٹ جانا (Achilles Tendon Rupture)

٭ ایڑی کی ہڈی کا فریکچر (Calcaneal Fracture)

٭ ایڑی پر چوٹ یا نیل (Heel Bruise / Contusion)

٭ باریک دراڑیں (Stress Fractures)

امراض یا طبی حالات

طبی حالات جو ایڑی کے درد کا سبب بن سکتے ہیں:

٭ ریڑھ کی ہڈی کے جوڑوں کی سوزش کی بیماری (Ankylosing Spondylitis)

٭ ہڈی کا رسولی نما ٹیومر (Bone Tumor)

٭ ہڈی کا انفیکشن (Osteomyelitis)

٭ ہڈیوں کی پیجٹ بیماری (Paget’s Disease of Bone)

٭ اعصاب کا دب جانا (Pinched Nerve)

٭ چنبل سے متعلق جوڑوں کی سوزش (Psoriatic Arthritis)

٭ انفیکشن کے بعد ہونے والی جوڑوں کی سوزش (Reactive Arthritis)

٭ روماٹائیڈ آرتھرائٹس (Rheumatoid Arthritis)

٭ گلٹیوں والی سوزشی بیماری (Sarcoidosis)

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ایڑی میں ہلکا درد بھی پریشان کن ہو سکتا ہے۔ اس سے نجات کیلئے گھر میں بھی کچھ طریقے آزمائے جا سکتے ہیں۔

فوری طبی امداد

ڈاکٹر سے بلاتاخیر رابطہ کریں، اگر:

چوٹ کے فوراً بعد ایڑی میں شدید درد ہو

ایڑی کے قریب شدید درد یا سوجن ہو

پاؤں کو نیچے موڑنے، انگوٹھوں پر کھڑے ہونے یا عام چلنے میں مشکل ہو

ایڑی کے درد کے ساتھ بخار، سنسناہٹ یا جھنجھناہٹ ہو

ڈاکٹر سے معمول کی ملاقات

ڈاکٹر سے وقت طے کریں اگر:

چلنے یا کھڑے ہونے کے بغیر بھی ایڑی میں درد ہو۔

آرام کرنے، برف کی ٹکور یا دیگر گھریلو نسخے آزمانے کے باوجود درد چند ہفتوں تک برقرار رہے

سیلف کیئر

ایڑی کا درد اکثر گھر میں دیکھ بھال سے خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں:

آرام: جہاں ممکن ہو، ایڑی پر دباؤ ڈالنے والی سرگرمیاں نہ کریں۔ دوڑنا، زیادہ دیر کھڑے رہنا یا سخت سطح پر چلنا اس کی کچھ مثالیں ہیں

برف: 15 سے 20 منٹ کے لیے دن میں تین بار ایڑی پر آئس پیک یا فروزن مٹر رکھیں

نئے جوتے: اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے جوتے صحیح فٹ ہوں اور پاؤں کو سہارا دیں۔ اگر آپ کھلاڑی ہیں تو کھیل کے مطابق جوتے پہنیں اور انہیں وقتاً فوقتاً بدلیں۔

آرچ سپورٹس یا آرتھو ٹکس: بغیر نسخے والے آرچ سپورٹس درد کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر کسٹم میڈ آرتھو ٹکس کی ضرورت نہیں ہوتی

درد کم کرنے والی ادویات: بغیر نسخے والی درد کش ادویات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ میں اعضاء کے فوت شدہ عطیہ دہندگان کی شرح میں نمایاں کمی

Read Next

Alopecia: Causes and Care of Hair Fall

Leave a Reply

Most Popular