Vinkmag ad

ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے اعتدال اور احتیاط ضروری، نئے سال پر وسیم اکرم کا پیغام

Wasim Akram promotes diabetes awareness and healthy lifestyle

نئے سال کے آغاز پر معروف کرکٹر وسیم اکرم نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اپنی صحت کو ہمیشہ اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائپ 1 ذیابیطس کے باوجود وہ مکمل طور پر فِٹ ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو یاد دلایا کہ زندگی کی حقیقی خوشیاں تبھی ممکن ہیں جب صحت برقرار ہو۔ انہوں نے کہا: ”ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کے پیارے صحت مند زندگی گزاریں۔”

وسیم اکرم نے عوام کو غیر مستند اور نام نہاد معالجین سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے بچیں اور علاج ہمیشہ رجسٹرڈ ڈاکٹروں سے کروائیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اعتدال اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے پر بھی زور دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیریاٹرک سرجری

Read Next

سرویکل کینسر کے خلاف HPV ویکسین سندھ کے حفاظتی پروگرام میں شامل

Leave a Reply

Most Popular