Vinkmag ad

راولپنڈی میں سپر فلو، محکمہ صحت کی کڑی نگرانی

A representative, imaginary picture of Super flu

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں سپر فلو کے چند کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

فلو کی یہ قسم انفلوئنزا اے (H3) سے پھیلتی ہے، اور عام طور پر سپر فلو کہلاتی ہے۔ دسمبر میں 22 مشتبہ کیسز کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے صرف چار کیسز کی تصدیق ہوئی۔ تمام مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تصدیق شدہ کیسز میں تین راولپنڈی شہر کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن، یونین کونسل 39 اور ریلوے کالونی سے رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کیس مری سے تعلق رکھتا ہے۔

ریپڈ رسپانس پروٹوکول کے تحت 18 قریبی افراد کی شناخت کی گئی۔ ان میں سے صرف ایک ثانوی کیس مثبت آیا۔ متاثرہ علاقوں میں فعال نگرانی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی میں سپر فلو سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بائی پولر ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا کی بروقت شناخت میں نئی پیش رفت

Read Next

سردیوں میں دل کے دورے کے خطرے میں اضافہ، ماہرین نے کیا خبردار

Leave a Reply

Most Popular