Vinkmag ad

جنسی تشدد کے متاثرین کے لیے شانگلہ ہسپتال میں مرکز کا افتتاح

Awareness signboard against sexual violence, highlighting support services for victims and safety resources.

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں منگل کو جنسی تشدد کے متاثرین کے لیے مرکز قائم کر دیا گیا۔ اس مرکز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد فواد اور ضلعی پولیس افسر شاہ حسن نے کیا۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشنز زاہد خان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر سجاد بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طبی، فرانزک اور قانونی سہولیات کا جائزہ لیا اور فوری اقدامات کی ہدایات دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد فواد نے کہا کہ یہ مرکز ضلع شانگلہ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہاں جنسی تشدد کے متاثرین کو طبی، نفسیاتی اور قانونی سہولتیں ایک چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔ ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ یہ مرکز متاثرین کے لیے محفوظ اور دوستانہ سہولت فراہم کرے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

Adult Still Disease: A Rare but Serious Inflammatory Condition

Read Next

خیبرپختونخوا کے 3 لاکھ شہری بیرون صوبہ صحت کارڈ سے مستفید

Leave a Reply

Most Popular