Vinkmag ad

کیا تھوک واقعی کیل مہاسوں کا علاج ہے؟ ماہرین کی وضاحت

A woman applying morning saliva on her face as a natural acne remedy

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں ایک انوکھا بیوٹی ہیک بتایاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صبح سویرے اپنا تھوک کیل مہاسوں پر لگاتی ہیں۔ ان کے مطابق اینٹی بیکٹیریل لعاب جلد کو صاف اور دانوں کو خشک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین جلد کے مطابق یہ طریقہ سائنسی طور پر ثابت شدہ علاج نہیں ہے۔ اس کے برعکس منہ کے بیکٹیریا جلد پر لگنے سے سوزش یا انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

انسانی لعاب دہن تقریباً 98 فیصد پانی اور دو فیصد کیمیائی اجزا پر مشتمل ہے۔ یہ اجزا منہ، ہاضمہ اور مدافعتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایکنی کی اصل وجوہات ہارمون کی تبدیلیاں اور آنتوں کی صحت سے متعلق ہیں۔ تھوک استعمال کرنے کے بجائے مؤثر علاج ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس کی دوا فورکسیگا سے سنگین پیچیدگیاں، این ایچ ایس کی وارننگ

Read Next

کم عمر بچوں میں سمارٹ فون کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر

Leave a Reply

Most Popular