Vinkmag ad

ذیابیطس کی دوا فورکسیگا سے سنگین پیچیدگیاں، این ایچ ایس کی وارننگ

Diabetes medicine Dapagliflozin (Forxiga) tablets in a blister pack

برطانیہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے ذیابیطس کی دوا فورکسیگا (Forxiga)  پر ہنگامی وارننگ جاری کی ہے۔ عام تجویز کی جانے والی اس دوا کا اصل نام ڈیپاگلیفلوزن (Dapagliflozin) ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق یہ بعض مریضوں میں سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ اسے استعمال کرنے والے مریضوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کچھ علامات کو بہت سنجیدہ لیں۔

ادارے کے مطابق منہ خشک ہونا، شدید پیاس لگنا یا پیشاب کم آنا نمایاں ہیں۔ دل کی دھڑکن تیز ہونا بھی خطرناک علامات میں شامل ہے۔ بخار، پیشاب میں جلن، کمر یا پہلو میں درد، یا پیشاب میں خون بھی انتباہی علامات ہیں۔ مریضوں کو چاہیے کہ کسی بھی مشکوک علامات کی صورت میں فوری طبی مدد حاصل کریں۔

ذیابیطس کی دوا فورکسیگا فورکسیگا دل کی کمزوری اور گردوں کی دائمی بیماری میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Understanding congenital anemia

Read Next

کیا تھوک واقعی کیل مہاسوں کا علاج ہے؟ ماہرین کی وضاحت

Leave a Reply

Most Popular