Vinkmag ad

اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا مفت بریسٹ کینسر سکیننگ سینٹر قائم

Woman undergoing breast cancer screening at a medical facility

پمز اسلام آباد میں ملک کا پہلا مفت بریسٹ کینسر سکیننگ سینٹر قائم کر دیا گیا۔ سینٹر کا افتتاح وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ضلعی سطح پر بھی سکیننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ آگاہی بریسٹ کینسر کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ اسلام آباد میں قائم اس سینٹر میں جدید مشینری اور ماہرین موجود ہیں۔ ان کی مدد سے خواتین مفت اور معیاری تشخیص کروا سکتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی بہنوں بیٹیوں کی سکیننگ ضرور کرائیں تاکہ اس بیماری کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

90 فیصد امریکی سی ایم کے سنڈروم کے خطرے سے دوچار

Read Next

کووڈ ویکسینز کچھ کینسرز کے علاج میں بھی معاون

Leave a Reply

Most Popular