Vinkmag ad

معذوروں کی رجسٹریشن کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ

معذوروں کی رجسٹریشن کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ – شفا نیوز

محکمہ سماجی بہبود پنجاب نے معذوروں کی رجسٹریشن کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو بااختیار بنانا اور انہیں مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ معذوریوں کی تصدیق اور رجسٹریشن کے لیے میڈیکل بورڈ ضلع اور تحصیل کی سطح پر قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ سماجی بہبود کے ترجمان کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں ان کے لیے ملازمت کا تین فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ انہیں فنی تعلیم اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاروبار اور دیگر ضروریات کے لیے انہیں بلا سود قرضے بھی دیے جائیں گے۔ انہیں بسوں، ٹرینوں اور پروازوں کے کرایوں میں خصوصی رعایتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

معذوروں کی رجسٹریشن ایک مستحسن اقدام ہے۔ تاہم انہیں سہولیات کی باعزت اور باسہولت طریقے سے فراہمی کا بھی بندوست کیا جانا چاہیے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

تھائی رائیڈ کے مسائل

Read Next

عید الاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریداری، کانگو بخار پر ایڈوائزری جاری

Leave a Reply

Most Popular