Vinkmag ad

عید الاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریداری، کانگو بخار پر ایڈوائزری جاری

خیبر پختونخوا میں کانگو بخار کا کیس سامنے آنے پرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

این آئی ایچ کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول نے کانگو بخار پر ایڈوائزری میں متعلقہ حکام کو مشورے بھی دیے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر انسانوں اور جانوروں میں رابطہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں بیماری کی منتقلی کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ملک میں کانگو بخار کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس لیے مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

کانگو بخار کا وائرس گائے، بکری، بھیڑ اور خرگوش میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ ان کی چچڑی، خون یا ٹشوز سے انسانوں میں باآسانی منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ شخص سے یہ دوسروں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ اس مرض کی ویکسین نہیں ہوتی۔ علاج کا مقصد علامات کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

اس کی علامات میں تیز بخار، پٹھوں میں درد، چکر آنا، روشنی سے غیر معمولی حساسیت، پیٹ میں درد اور قے شامل ہیں۔ سنگین صورتوں میں ہسپتال داخلے  کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ اس کے مریضوں میں سے 30 فیصد کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ اس لیے کانگو بخار پر ایڈوائزری کو سنجیدہ لیں تاکہ اس مرض سے بچ سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

معذوروں کی رجسٹریشن کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ

Read Next

یورک ایسڈ کی زیادتی

Leave a Reply

Most Popular