تھائی رائیڈ کے مسائل

تھائی رائیڈ کے مسائل

ان غدود کا عدم توازن 70 سے زائد بیما ریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔ان میں سے مشہور یہ ہیں۔

گلہڑ

پھولے ہوئے تھائی رائیڈ غدہ کو گلہڑ کہتے ہیں۔ اس صورت میں فرد کا گلا اس مقام پر پھولا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دنیا بھر میں تھائی رائیڈ کی سب سےعام بیماری یہی ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ آئیوڈین کی کمی ہے۔ اگرتھائی رائیڈ کا سائزایک خاص حد سے بڑھ جائے تو وہ سانس کی نالی کو بھی دبانا شروع کر دیتا ہے۔ ایسے میں اسے آپریشن کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔

ہائپوتھائی رائیڈازم

ہائپوکا سادہ ترجمہ قلت ہے ۔ اگر تھائی رائیڈ کم مقدارمیں ہارمون پیدا کررہا ہو تو اس کیفیت کو’’ہائپوتھائی رائیڈازم‘‘ کہا جاتا ہے۔ ہارمون کی کمی سےخلیوں کو توانائی کم ملے گی اوران کی نشوونما اورسرگرمی بھی فعال نہیں رہے گی۔اس مرض کی وجوہات میں آئیوڈین کی کمی‘ ہاشی موٹو کی بیماری‘ ہائپر تھائی رائیڈازم کے علاج کا اثریا تھائی رائیڈ کی سوزش شامل ہیں۔

بالغ افراد میں میں جوعلامات ظاہر ہوتی ہیں ان میں وزن کا بڑھنا، جسم کی سوجن، تھکاوٹ اورکمزوری کا احساس شامل ہیں۔ انہیں دل کی دھڑکن سست ‘جلد خشک ‘ نیند زیادہ اوربھوک کم لگنےکی شکایت بھی ہوتی ہے۔ سردی زیادہ لگنا اورقبض کی شکایت بھی اس کی علامات ہیں۔ اگر ہارمون کی کمی شدید ہو تومریض کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اورخواتین کے مخصوص ایام پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہائپرتھائی رائیڈازم

ہائپرکے معنی غیرمعمولی متحرک ہونا ہیں۔ اگر تھائی رائیڈ زیادہ تیزی سے ہارمون خارج کرنا شروع کردے تو اس کیفیت یا بیماری کو ہائپرتھائی رائیڈ ازم کہتے ہیں۔ ایسے میں خلیوں کو ضرورت سے زیادہ توانائی چلی جاتی ہے جس سے ان کی فعالیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس کی علامات ہائپوتھائی رائیڈازم کے بالکل الٹ ہوتی ہیں۔ ان میں مریض کا وزن کم ہونا ‘ اسےغصہ زیادہ آنا‘ دل کی دھڑکن تیز ہوجانا ‘ پسینہ زیادہ آتا ہے‘ بھوک زیادہ لگنا ‘ہاتھ کانپنا ‘بلا وجہ بے چینی اورسردیوں میں بھی گرمی لگنا شامل ہیں۔

قابل توجہ امور

تھائی رائیڈ سے متعلق درج ذیل باتیں قابل توجہ ہیں

٭یہ محض ایک بیماری نہیں بلکہ کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس لئے اسے کم اہم سمجھ کرنظراندازنہیں کرنا چاہئے۔

٭تھائی رائیڈ ہارمون کی کمی اورزیادتی ‘ دونوں نقصان دہ ہیں لیکن بچوں میں کمی اور بڑوں میں زیادتی کا نقصان زیادہ ہے۔

٭آئیوڈین ملا نمک استعمال کرنے سے تھائی رائیڈ ہارمون کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

٭اگرخاندان میں یہ بیماری ہو تو اس کا ٹیسٹ ضرورکروائیں۔

٭پیدائش کے بعد ہربچے کا تھائی رائیڈ ٹیسٹ لازمی کروایا جائے۔ یہ بیماری  ذہانت اورنشوونما سمیت ساری زندگی کومتاثر کرسکتی ہے۔ بروقت تشخیص اورعلاج سے اس کا تدارک ممکن ہے۔

Hypothyroidism, Hyperthyroidism, Graves disease, thyroid problems

Vinkmag ad

Read Previous

تھائی رائیڈ کیا ہے

Read Next

ہیٹر کےمتبادل ذرائع

Leave a Reply

Most Popular