Vinkmag ad

شہد کی مکھی‘ دلچسپ معلومات

شہد کی مکھی‘ دلچسپ معلومات

٭قدرت نے شہد کی مکھیوں کو دیکھنے کی خصوصی طاقت بخشی ہے۔ اس کے سبب یہ بالائے بنفشی شعائوں کو بھی دیکھ سکتی ہیں جنہیں انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ اس کی مدد سے یہ پھولوں میں موجود زردانوں کو دورسے بھی دیکھ سکتی ہیں۔

٭ان میں سونگھنے کی حیران کن صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ دو میل کے فاصلے سے باآسانی سونگھ لیتی ہیں۔

٭شہد کے ایک چھتے میں بیک وقت 80 ہزارتک مکھیاں ہوسکتی ہیں۔

٭محض آدھا کلوگرام شہد بنانے کے لئے انہیں20 لاکھ کے لگ بھگ پھولوں کا رس حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے انہیں ہزاروں میل کا سفرکرنا پڑجاتا ہے۔

٭اگرچھتے کا درجہ حرارت زیادہ ہو تو یہ اپنے پروں کو حرکت دے کر یعنی ان سے پنکھے کا کام لے کراسے ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔

٭یہ ہوا کی لہروں کی مدد سے سمت معلوم کر لیتی ہیں۔

٭ہرچھتے میں ایک ملکہ مکھی ہوتی ہے جس کا کام انڈے دینا اورمکھیوں کو منظم رکھنا ہوتا ہے۔

٭ملکہ مکھی تین سے چارسال تک زندہ رہ سکتی ہے۔

ultraviolet rays, interesting facts about honey bees

Vinkmag ad

Read Previous

 ہرنیا: آپریشن کے بعد احتیاطیں

Read Next

شہد کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular