Vinkmag ad

خالص زیتون کے تیل کی پہچان

خالص زیتون کےتیل کی پہچان

٭زیتون کے تیل پر ’ایکسٹرا ورجن‘ آئل کا لیبل ہونا چاہئے۔ یہ اس بات کا دعویٰ ہے کہ اس میں کوئی اورچیز شامل نہیں کی گئی۔

٭اگر لیبل پر تیار کرنے والے کا ملک‘شہر‘علاقہ حتیٰ کہ جس باغ سے حاصل کیا گیا‘ اس کا نام بھی درج ہو تواعتماد کیا جا سکتا ہے۔ نقلی یا غیرمعیاری تیل پرمعلومات اورپتےادھورے لکھے گئے ہوتے ہیں۔

٭امپورٹڈ آئل کو او آئی سی کا سرٹیفکیٹ حاصل ہوتا ہے۔ بوتل کے لیبل پراس کا حوالہ ضرورچیک کریں۔

٭معیاری اورخالص چیز نسبتاً مہنگی ہوتی ہے۔ اگر قیمت میں خاصا فرق ہو تو کم پیسوں میں بیچے گئے تیل پراعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔

ٔ٭زیتون کے تیل کو حرارت سے بچانا ضروری ہوتا ہے لہٰذا اسے ایسی بوتل میں بند کیا جاتا ہے جو گہرے سبز رنگ کی ہو۔ اس لئے ہلکے رنگ کی پلاسٹک یا شیشے کی بوتل میں بند تیل زیادہ تر خالص نہیں ہوتا۔

٭بہت زیادہ صاف و شفاف تیل نقلی ہو سکتا ہے۔ خالص تیل کچھ دھندلا ہونا چاہئے۔

٭سٹیل کے کین یا تیزرنگ کی بوتل میں بیچاگیا تیل بالعموم خالص ہوتا ہے۔

گھریلو ٹیسٹ

٭زیتون کے تیل کے کچھ قطرے کسی صاف بوتل میں ڈال کرفریج میں 24گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اگر وہ جمنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خالص ہے۔ اگر اس میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو یہ غیرمعیاری ہو سکتا ہے۔
٭زیتون کاخالص تیل کچھ کڑوا‘کسیلایامرچیلا سا ہو گا۔ یہ ذائقہ زیتون میں موجود صحت بخش اجزا کی نشانی ہے۔اگر یہ آپ کے گلے میں چبھے تو سمجھ لیں کہ یہ خالص ہے۔

٭خالص زیتون کے تیل سے دیا یا چراغ جلتا رہے گاجبکہ غیر معیاری تیل سے وہ روشن نہیں ہوگا۔

زیتون کے تیل کے فوائد

٭صحت کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ تمام تیلوں سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس میں صحت بخش مونو سیچوریٹڈ فیٹس پائے جاتے ہیں۔

٭زیتون کے تیل کو تلنے سے اس کے کیمیکل بانڈز ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس کو کھانے کے اوپرچھڑک کر یاسلاد ڈریسنگ کے طور پراستعمال کرنا چاہئے۔

٭اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جوکولیسٹرول کی زیادتی اورامراض قلب سے بچاؤ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

٭دیگر تیلوں کے مقابلے میں خالص زیتون کاتیل استعمال کرنے سے وزن بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

٭اس میں جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

how to identify pure olive oil, home test, benefits of olive oil

Vinkmag ad

Read Previous

صاف اورمضبوط دانت تازہ سانسیں‘پرکشش مسکراہٹ

Read Next

پاؤں پر سیاہ دھبے

Leave a Reply

Most Popular