Vinkmag ad

کیرامل موس

تیاری کا وقت:15منٹ
پکانے کا وقت :30منٹ
سرونگ:10
کیلوریز:374

اجزاء:
چینی 1کپ
کریم 1کپ
مکھن 1 1/5کپ
پیسٹری کریم 3کپ

ترکیب:
1۔کیرامل کی تیاری کے لئے ایک پین میں چینی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ چینی کو ہلائے بغیر بس اسے پگھلنے دیں۔رنگت سُنہری ہونے پراس میں مکھن شامل کریں اور بیِٹر کی مدد سے اچھی طرح بِیٹ کر لیں۔
2۔اب اس میں کریم آہستہ آہستہ شامل کریں۔اس سے چینی کا شیرہ کچھ اکٹھا اور ہلکا سا سخت ہونے لگے گا لیکن تیزی سے پھینٹیں تو ےہ ٹھیک ہو جائے گا۔ جب مکسچر سموتھ ہو جائے تو چولہے سے اُتار لیںاور کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
3۔ٹھنڈا ہونے پر اس میںپیسٹری کریم ڈال کر فولڈ کریں ۔ مکسچر سموتھ ہو جائے تو کسی سانچے میں ڈال کر 3گھنٹے کے لئے فریز کر لیں۔

غذائیت پہچانئے:
اس مےں کاربوہائےڈرےٹس، سےچورےٹڈ فےٹی اےسڈ ، اومےگا تھری فےٹی اےسڈ کی وافر مقدار موجود ہے جو اسے توانائی سے بھرپور خوراک بناتی ہے۔ ےہ نہ صرف ذہنی نشوونما کے لئے مفےد ہے بلکہ بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے بھی اےک اچھی ڈش ہے ۔لےکن وہ افراد جو شوگر اور دل کی بےمارےوں مےں مبتلا ہےں اسے کھانے سے پرہےز کرےں ےا اپنے معالج کے مشورے سے کھائےں۔
ڈاکٹر محمد اسرار‘ماہرِغذائیات‘پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن‘اسلام آباد

Caramel Mousse

Vinkmag ad

Read Previous

اسکوائش

Read Next

آلو پکوڑہ Pakora Alloo

Leave a Reply

Most Popular