Vinkmag ad

چاکلیٹ کیک

 Choclate Cake

تیاری کا وقت:15منٹ
پکانے کا وقت:1گھنٹہ
سرونگ:4
کیلوریز:1882

اجزائ
میدہ 2کپ
مکھن(پگھلا ہوا) 1/2کپ
چینی 3/4کپ
انڈے 4عدد
بیکنگ پاﺅڈر 1/2کھانے کا چمچ
کو کو پاﺅڈر 3/4کپ

ترکیب:
1۔ایک پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں بیکنگ پاﺅڈراور کوکو پاﺅڈر شامل کر کے مکس کر لیں۔
2۔ ایک دوسرے پیالے میں انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور ان میںپگھلاہوا مکھن اور چینی ڈال کراچھی
طرح بیِٹ کریں۔جب تمام اجزاءیکجان ہو جائیں تو اس میں میدے کا آمیزہ ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
3۔بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر بچھاکر مکسچر کواس پر انڈیل دیںاوراوون میں 180ڈگری پر 45منٹ تک بیک کر یں۔
4۔ تیار ہونے کے بعدکیک کو چوڑائی کے رُخ درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں ۔
5۔کوکنگ چاکلیٹ کو پگھلالیں اور اسے کیک کے نچلے حصے پراچھی طرح پھیلا دیں۔
6۔چاکلیٹ لگے کیک پر اس کا دوسرا حصہ رکھ کر اس پر بھی چاکلیٹ ڈال لیں۔مزیدار چاکلیٹ کیک تیار ہے۔

غذا ئیت پہچانیں:
یہ کیک کاربوہائیڈریٹس ،پروٹین اور سیر شدہ چکنائیوں سے بھرپور ہے۔ بڑھتی عمر میں بچوں کوزیادہ کیلوریزکی حامل غذاﺅں کی ضرورت ہوتی ہے‘ اس لئے یہ لذت بھرا کیک ان کے لئے بہت اچھا ہے۔اس میں وٹامن اے،ڈی،ای اور میگنیشیم بھی موجود ہیںجو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور قوت مدافعت کو بڑھانے کا اچھاذریعہ ہیں۔ چونکہ اس کیک میں سیر شدہ چکنائیاں زیادہ پائی جاتی ہیں اس لئے دل اور گردے کے مریض اس سے پرہیز کریں یا معالج کے مشورے کے مطابق کھائیں۔
عبد المومن‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی اف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

سچزوان سوپ

Read Next

سرسوں کا ساگ

Most Popular