Schezwan Soup
تیاری کا وقت:30منٹ
پکانے کا وقت:20سے25منٹ
سرونگ:8
کیلوریز:160
اجزائ:
چکن کی یخنی 8 کپ
چکن برسٹ (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا) 1عدد
لال مرچ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچ
سویا ساس 1کھانے کا چمچ
وائٹ پیپر 1/4چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
چلی آئل 2کھانے کے چمچ
گاجر (لمبائی کے رُخ باریک کاٹ لیں) 1عدد
بند گوبھی (باریک کاٹ لیں) 1 کپ
دھنیے کے پتے(چاپ کرلیں) 2 کھانے کے چمچ
ٹوفُو(tofu) 1 پیس
کارن فلور(ایک کپ پانی میں حل کر لیں) 1/2کپ
انڈا(اچھی طرح پھینٹ لیں) 1عدد
.
ترکیب:
1۔ یخنی کو ابال لیں اور اس میں چکن برسٹ شامل کردیں۔
2۔جب گوشت گل جائے تو اس میں لال مرچ پاﺅڈر،وائیٹ پیپر، سویا ساس، نمک، چلی آئل، گاجر، بندگوبھی،دھنیا اور ٹوفوشامل کردیں۔
3۔ پھر اس میںسبزیاں شامل کریں ،جب گل جائیںتو کا رن فلورکا محلول شامل کر کے سُوپ گاڑھاکرلیں۔
4۔آخر میںپھینٹا ہواانڈا شامل کریں اورآدھا منٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں ۔
غذائیت پہچانیں:
یہ مزیدار سوپ پروٹین سے بھرپور ہے جو پٹھوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔اس میں موجود سبزیاں فائبر کا ایک بڑا ذخیرہ ہیں جو نظام انہظام کو بہتر بنانے کے لئے نہایت اہم ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اسے اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔اپنی اسی خوبی کی وجہ سے یہ سوپ دل اورذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔مزیدبرآں بلڈپریشر کے مریض اس میں نمک نہ ڈالیں یا معالج کے مشورے کے مطابق استعمال کریں۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد