Vinkmag ad

خون میںآئرن کی کمی کا علاج

انیمیا(Anemia)ایک ایسی بیماری ہے جس میںخون کے سرخ ذرات کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔اس کی کئی اقسام ہیں جن میں سے ایک” خون میںآئرن کی کمی “ہوناہے۔جسم کو ہیوموگلوبن بنانے کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے جو پٹھوں اورخلیوںکو آکسیجن پہنچاتا ہے۔آئرن کی کمی دور کرنے کے لیے کچن میں موجود اشیاءکا استعمال بہترین ہے ۔ان میں سے کچھ استعمالات درج ذیل ہیں:

sok-od-jabuka-recept
٭ آدھا کپ سیب کے جوس میں آدھا کپ چقندر کا جوس مکس کریں۔پھراس میں ایک سے دو چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریںاور دن میں دو دفعہ استعمال کریں۔
٭ اپنی خوراک میں پالک اورسبزیوں کا سلاد شامل کریں ۔اس میں دھنیا،بروکلی(Broccoli )اور ترکاری وغیرہ ڈالیں۔
٭ آدھا کپ پالک کو ایک کپ پانی میں ابال کر سوپ تیار کرلیں ۔اس کا ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میںہلکا ساگرم مسالہ ڈال لیںاور دن میں دو دفعہ استعمال کریں۔
٭ درمیانے سائز کے انار کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔اس کے علاوہ ناشتے میںاس کا جوس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
٭ ایک کپ دودھ میں دو خشک کھجوریں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔صبح کھجوریں کھا لیں ۔دودھ کی بجائے گرم پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
٭ روزانہ آئرن کی مقررہ مقدار پوری کرنے کے لیے جگر کا گوشت استعمال کریں۔اس میں یہ بھی اہم ہے کہ آپ کس جانور کا جگر کھا رہے ہیں ،بچھڑے کا یا چکن کا؟چکن کے جگر میں آئرن کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔اس حوالے سے دیسی چکن کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
٭ خشک انگور رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اورصبح انہیں شہد کے ساتھ کھائیں۔شہد میں بھی آئرن کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔
٭ پھلیاں خاص طور پر سرخ بینز،سبز پھلیاں اور چنے وغیرہ میں آئرن کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔
٭ بادام ،پستے اور اخروٹ میں آئرن کی اچھی مقدار ہوتی ہے ۔آدھا کپ اخروٹ کی گری میں 3.75گرام آئرن ہوتا ہے ۔
٭ دھنیے کی ایک قسم پارسلے(Parsley) کو اپنے سلاد اور سینڈوچز میں ضرور ڈالیں۔سوپ میں تازہ یا خشک پارسلے چھڑک کر کھائیں۔
(ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی۔)

Vinkmag ad

Read Previous

بابرکت, صحت بخش اور نفع بخش درخت

Read Next

اسپرین پرانی دوا، نئی خوبیاں

Leave a Reply

Most Popular