Vinkmag ad

خوبصورت اور صحت مند پاوں

٭اپنے پاو¿ں کو 15سے 20منٹ تک نمک ملے پانی میں بھگو ئیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے پاو¿ں کی جلد نرم ہوجائے گی اور اس پر موجود انفیکشن کا بھی خاتمہ ہو گا۔آپ اپنے پاو¿ں کو نیم گرم
صابن ملے پانی میں بھی بھگو سکتے ہیں۔
پاو¿ں خشک ہونے کے بعد جراثیم سے پاک کھرچنی کی مدد سے ایڑیوں کی سخت جلد کو ہٹائیں۔
انفیکشن اور سوزش سے محفوظ رہنے کے لئے آپ پاﺅں پر کوئی بھی اینٹی سیپٹک (antiseptic) یعنی ایسی دوا استعمال کر سکتے ہیں جو زخموں میں جراثیم پیدا ہونے سے روکتی ہے ۔
٭ایلوویرا اور عرق گلاب کو باہم ملا کر پاﺅں پر لگانے سے ان کی جلد کو نرم اور انفیکشن سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
٭شہد،بادام کا تیل اور لیموں کا رس ہم وزن لے لیں ۔اب اس آمیزے سے زخم پر 20 منٹ تک مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
٭زیتون کا تیل اور لیموں کا رس لگانے سے بھی انفیکشن سے نجات مل سکتی ہے۔
صحت مند اور چمکدار بال
چقندر وٹامن بی اور سی،فاسفورس اور آئرن سے بھرپور ہے۔ یہ بالوں کی نشو ونما اور اینٹی ڈینڈرف کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جوﺅں سے نجات بھی دلاتا ہے ۔
٭ ایک چقندر لیں اور اسے اچھی طرح دھو کر چھلکوں سمیت ابال لیں ۔ایک گھنٹے کے بعد اس پانی سے بال دھوئیں۔ہفتہ میں دو بار ایسا کرنے سے بالوں کی خشکی جاتی رہے گی۔
٭ایک چقندر دھو کر اورچھلکا اتار کر چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں اور انہیں سرسوں کے تیل میں اتناپکائیں کہ وہ جل سے جائیں۔اس کے بعد تیل کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔اس تیل سے سر میں مالش کرنے سے بال چمکدار،مضبوط اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گملوں میں سبزیاں اگائیں

Read Next

مکسڈ نٹ بالز

Most Popular