Vinkmag ad

حجاب پردہ بھی ‘ سٹائل بھی

حجاب صدیوں سے مسلمانوں کی ایک روایت ہے جسے سر ڈھانپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حجاب کے استعمال سے ایک طرف سر ڈھکا رہتاہے تو دوسری طرف بال گردوغبار سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ عورت کی شخصیت کو زیادہ پر کشش بنا دیتا ہے لہٰذا اب دوسرے مذاہب اور ثقافتوں میں بھی حجاب کا رواج عام ہو رہا ہے۔
ہم آپ کو چند ایسے سٹائلش طریقے بتاتے ہیں جو نہ صرف آپ کو مختلف طریقوں سے حجاب کرنے میں مدد دیں گے بلکہ آپ کو انہیں بار بار ٹھیک کرنے کی زحمت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی۔

شیفون دوپٹہ حجاب
گرمیوں میں حجاب کے لئے شیفون بہترین انتخاب ہے۔ اسے اچھے طریقے سے اوڑھنے کے لئے درج ذیل باتوںکو مدنظر رکھیں:
٭دوپٹے کے اطراف کو اس طرح رکھیں کہ ایک سائیڈ چھوٹی اور ایک بڑی ہو۔ دونوں اطراف کوٹھوڑی کے نیچے پِن اَپ کر دیں۔
٭دوپٹے کے چھوٹے حصے کو اسی سائیڈ سے سر پر لپیٹیں۔
٭اس کی لمبی سائیڈ کو جبڑے کے نیچے سے گزاریں۔
٭لمبے حصے کو کان کے پاس پن اپ کر دیں۔
٭اس کا ایکسٹرا حصہ سر پر سے گزاریں۔
٭ اس حصے کو دوسرے کان کے پاس پن اپ کر دیں۔
٭ اس کے بچے ہوئے حصے کو پھر سے جبڑے کے نیچے سے گزاریں۔
٭ کان کے پاس سے پن کر یں۔
٭سر پر لپیٹ کر دوسرے کان کے قریب بھی پن اپ کر دیں۔

عربی سٹائل حجاب
اس سٹائل کا حجاب گرمیوں کے لئے بے حد موزوں ہے۔ اس کے لئے:
٭ سکارف کے نیچے پہننے والی کیپ پہن لیں۔
٭ چہرے کے گرد سکارف کی دونوں اطراف کو پکڑیںاور ٹھوڑی کے نیچے پن اپ کر لیں۔
٭ اس کے کناروں کو برابر کرلیں۔
٭اس کی ایک سائیڈ کو سر کے گرد لپیٹ لیں۔
٭ سر کے بالکل ٹاپ پر اسے پن اپ کر لیں۔
٭ سکارف کے اوپر پرنٹڈ سٹرنگ باندھ لیں۔
٭ اس کی بیک سے بڑھا ہوا ایکسٹرا حصہ سٹرنگ کے قریب لائیں۔
٭ دونوں اطراف سے اس ایکسٹرا حصے کو پن اپ کر لیں۔

کلاسیکل حجاب سٹائل
یہ بہت زیادہ پسند کیا جانے والا حجاب سٹائل ہے جو کلاسیکل لُک دینے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ ا س کے لئے:
٭سر پر سٹالر کے نیچے والی کیپ پہن لیں۔
٭ایک لمبا سٹالر لیں۔ اسے سر کی اطراف پر اس طرح رکھیں کہ ایک سائیڈ چھوٹی اور دوسری بڑی ہو۔
٭ سٹالر کو ٹھوڑی کے نیچے پن اَپ کر لیں۔
٭ سٹالر کے لمبے حصے کو سر پر لپیٹ لیں۔
٭ سر کے عین اوپر اس حصے کو پن اپ کر لیں۔
٭پچھلی جانب سے اس کے بڑھے ہوئی حصے کو سر کے اوپر رکھیں۔
٭ اس حصے کو سیٹ کر لیں۔
٭ پنوں کی مدد سے اسے فکس کر لیں۔
٭سکارف کی اس شاندار لک کو انجوائے کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آلو پکوڑہ Pakora Alloo

Read Next

بروسکیٹا

Leave a Reply

Most Popular