بروسکیٹا

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت :10منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:57

اجزاء:
ٹماٹر(چاپ) 7سے8 عدد
لہسن(پسا) 2جوئے
پیاز(چاپ) 1عدد
تیل 1کھانے کاچمچ
سرکہ 1چائے کا چمچ
تلسی کے پتے(چاپ) 6سے8
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ(تازہ کُٹی ہوئی) حسبِ ضرورت
فرنچ یا اٹالین بریڈ 1عدد

ترکیب:
1۔اوون کو 180C ڈگری پرپہلے سے گرم کر لیں۔
2۔ ایک پیالے میں چاپ ٹماٹر،لہسن، پیاز، آئل،نمک،کالی مرچ اور سرکہ مکس کریں۔ ساتھ ہی تلسی کے پتے بھی ڈال دیں۔
3۔بریڈ اسٹک کو گولائی کے رُخ سے 1/2انچ کے موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ان کے نچلے حصے پرتیل لگا کر انہیںکوکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔
4۔اب5سے 6منٹ کے لئے اوون کے اوپر والے ریک پر گولڈن براون ہونے تک بیک کرلیں۔
5۔اب تمام آمیزہ بریڈ پیس کے اوپررکھ کر گرما گرم سرو کریں۔

غذائیت پہچانئے:
ےہ ڈش وٹامن سی سے بھر پور ہے جو اےک بہترےن اےنٹی آکسےڈےنٹ ہے۔ اس مےں شامل کردہ ٹماٹر لائسوپےن کا اےک بڑا ذرےعہ ہے جو انسانی جسم کو کےنسر سے بچاتا ہے۔ٹماٹر سے حاصل ہونے والی لیوپین جسم میں اینٹی کینسر کے طور پر کام کرتی ہے۔ زےتون کا تےل جس مےں دل کے ساتھ مطابقت رکھنے والے فےٹی اےسڈ ہےں ، پٹھوں کو مضبوطی اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہت اہم ہے۔کانٹےنےنٹل کھانے کے طور پہ ےہ ڈش سردےوں مےں بھی سوپ کے ساتھ سرو کر کے لطف اٹھاےا جا سکتا ہے۔ےہ ڈش ہر عمر کے افراد کے لئے مناسب ہے اس کے علاوہ ذےابےطس اوروزن کم کرنے والے افراد بھی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہےں۔ ےہ ڈش دہی اور تازہ سلاد کے ساتھ سرو کی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد اسرار‘ماہرِغذائیات‘پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن‘اسلام آباد
Bruschetta

Vinkmag ad

Read Previous

حجاب پردہ بھی ‘ سٹائل بھی

Read Next

کھٹے میٹھے آلو Sweet & Sour Potatoes

Leave a Reply

Most Popular