Vinkmag ad

افطاری میں کون سا شربت بنائیں

آبِ جو
اجزائ:
جو دو چمچ
پانی دو گلاس
شکر حسبِ ضرورت
ترکیب:
1:ایک پین میںپانی اور جو ڈال کرکچھ دیر ابالیںاور پھرالگ برتن میںچھان لیں۔
2:اس میںضرورت کے مطابق شکر، شہد یا پھلوں کا رس شامل کرسکتے ہیں۔
آب جو آنتوں کے زخموں کو مندمل کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ جسم سے پانی کی کمی دور کرتا ہے۔
٭پیاس بجھانے کے لیے پھل بہترین چیزہیں۔اس موسم میں لیچی ، آم اور انار کا جوس بہت فرحت بخش ثابت ہوتاہے۔چند منٹوں میں تیار ہونے والے پھلوں کے جوس صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ افطاری میں پینے کے لیے بہت اچھے مشروب ہیں ۔

بادام کا شربت
اجزائ:
بادام 125 گرام
شکر ڈیڑھ کلو
پانی ایک لیٹر
ترکیب :
1:با دام پانی میں رات بھر کے لیے بھگودیںاورصبح چھلکا اتار کر باریک پیس لیں ۔
2: ایک لیٹر پانی میںشکر ملاکر پکائیں ۔جب گاڑھا ہوجائے تو پسے ہوئے بادام ملاکر ہلکی آنچ پر مزید کچھ دیر کے لیے پکائیں ۔
3:جب یہ شربت کی طرح گاڑھا ہو جائے تو ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں۔
4:ایک گلاس پانی میں چار کھانے کے چمچ شربت ملاکر پئیں۔
٭رمضان میں کیری کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے ۔اسے چٹنی اور شربت دونوں صورتوں میں استعمال کر سکتے ہیں ۔

لیچی کا شربت
اجزائ:
لیچی پانچ سے چھے عدد
پانی ڈیڑھ گلاس
شکر حسبِ ضرورت
برف حسبِ ضرورت
ترکیب:
1:بلینڈر میں لیچی ،پانی اور اپنی پسند کے مطابق شکر ڈال کر بلینڈ کریں۔
لیچی کی جگہ اپنی پسند کا کوئی بھی پھل شامل کر سکتے ہیں ۔
٭تربوز جسم کی بڑھتی حدت کو کم کرنے اورپیاس بجھانے میں مو¿ثر ثابت ہوتاہے۔ اسے کاٹ کر کھائیں یاجوس بنا کر پئیں دونوں صورتوں میں یہ فرحت بخش ہوتا ہے۔ نظامِ انہضام کو درست رکھنے کیلئے اس پر سیاہ مرچ چھڑک کر کھائیں ۔
٭رمضان میں گنے کا رس بہترین شے ہے۔ یہ جسم میں کمزوری اور نقاہت کو دور کرتا ہے، تاہم بازاروں میں بکنے والے جوس اور گلاسوںکی صفائی کو ضرور دھیانمیں رکھیں۔
٭ افطاری میں دودھ سے تیار کیے گئے مشروب بہت مفید ثابت ہوتے ہیں ۔

دودھ کا شربت
اجزائ:
دودھ ایک گلاس
پانی ایک گلا س
سبز الائچی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ
تخم بالنگا ایک چمچ
شکر حسبِ ضرورت
ترکیب:
دودھ میں پانی ، الائچی پاﺅڈر،شکر اور تخم بالنگا ڈال کر ٹھنڈا کر لیں۔توانائی سے بھرپور یہ شربت گرم موسم میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
دودھ اور مغزیات
اجزاء:
چاروں مغز 50گرام
دودھ تین گلاس
پانی ایک گلاس
ترکیب :
1:تمام مغزیات کو پیس کر سفوف تیار کرلیں ۔
2:دودھ میں پانی اورسفوف ملا کر ٹھنڈا کر لیں ۔یہ دل اور دماغ کی صحت کے لیے مفید ہے ۔

کیری کی چٹنی
اجزائ:
کیری(کچا آم) دو عدد
سبز الائچی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ
ترکیب :1
:کیری کو اوون میں کچھ دیر کے لیے بیک کر لیں ۔جب نرم ہو جائے تو چھلکا اتار کر مسل لیں اور چھان کر الگ کر لیں ۔
2:اس شربت میں الائچی پاﺅڈر ڈال کرپئیں ۔ اس کے گودے میں الائچی پاﺅڈر ڈال کربھی کھایا جا سکتا ہے ۔
ذیابیطس اور مفید غذائیں
آلو میں نشاستے کی مقدار گندم کے آٹے کے مقابلے میں نصف ہوتی ہے۔بغیر چھلے ہوئے آلو کا استعمال زیادہ مفید ہوگا۔ ذیابیطس کے مریض جو یا باجرے کا آٹا استعمال کریں تو زیادہ مفید ہوگا۔ کھجور، انگور، انجیر اور میٹھے پھل بہت کم مقدار میں کھائیں۔ آڑو، انار اور چکوترے کا استعمال بہتر ہے۔ انڈے کم اور مکھن ،بالائی اور دہی مناسب مقدار میں کھائیں۔
ہائی بلڈپریشر ،غذا میں احتیاط
بلڈپریشر کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ایسی غذاو¿ں کا استعمال کریں جن میں میگنیشیم، پوٹا شیم اور کیلشیم کی مقدار زیادہ ہولیکن ان کا استعمال احتیاط اورمعالج کے مشورے سے کیا جائے‘ اس لئے کہ ایسے مریضوں میں گردے کے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیپاٹائٹس کے علاج میں نئی پیش رفت

Read Next

المیوں کا المیہ

Most Popular