Vinkmag ad

ہیپاٹائٹس کے علاج میں نئی پیش رفت

ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ساتھ خوف کا تاثر وابستہ ہے۔ اس کا بڑا سبب لوگوں میں پھیلا یہ تاثر ہے کہ یہ مرض لاعلاج اور موت کی گھنٹی ہے۔ ماضی میں یہ تاثر کسی حد تک درست تھا لیکن اب ایسا نہیں۔ ہیپاٹائٹس کے علاج میں نئی پیش رفت کی بدولت اب حالات کافی بدل گئے ہیں۔

روایتی اور جدید علاج

روایتی طور پر ہیپاٹائٹس سی کا علاج انٹرفیرون انجکشن اور اینٹی وائرل ادویات سے کیا جاتا ہے۔ یہ مہنگے تھے۔ اس میں کئی اور مسائل بھی تھے۔ اب سوالڈی (Sovaldi) نامی کم قیمت دوا سامنے آ گئی ہے۔ یہ علاج میں حیران کن پیش رفت ثابت ہوئی ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی لیے یہ نعمت سے کم نہیں۔

‘فیروز سنز لیبارٹریز‘ کے مارکیٹنگ منیجر فیصل سلیم نے شفا نیوز کے ساتھ اس کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ  پاکستان میں یہ میڈیسن رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔ باہر کے ملکوں میں یہ نسبتاً مہنگی ہے۔ قیمتوں میں نمایاں فرق کی وجہ سے اس کی سمگلنگ کے امکانات بھی بہت ہیں۔ لہٰذا وہ مریض کو رجسٹر کر کے ماہانہ بنیادوں پر دوا دیتے ہیں۔ مریض  پہلا پیک واپس کرتا ہے تو اسے نیا پیک مل جاتا ہے۔

چند اہم امور

احتیاط اور علاج کے ضمن میں کچھ اہم نکات یہ ہیں:
٭ ہیپاٹائٹس بی اور سی زیادہ خطرناک ہیں۔ یہ متاثرہ خون لگنے سے پھیلتے ہیں۔
٭اس سے بچاؤ کے لیے غیرضروری طور پر انجیکشن یا ڈرپ نہ لگوائیں۔  ۔
٭ ہیلتھ ورکرز کو ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کا خون لگنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹر، نرسیں، فزیشن اسسٹنٹ،  ٹیکنیشنز اور اینڈو سکوپی کرنے والے خاص احتیاط کریں۔ اس کی ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں۔
٭ ابتدائی مرحلے میں مریض علاج میں سستی کرتے ہیں۔ جب یہ شدت اختیار کر جاتا ہے تو پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہیں۔ ابتدا میں علاج سستا ہوتا ہے۔ اس وقت کو ضائع نہ کریں۔

مشکل میں پریشانی مشکل کو بڑھا دیتی ہے۔ اس لیے منفی سوچ اور گھبراہٹ کو پاس نہ آنے دیں۔ علاج میں نئی پیش رفت مریضوں کے لیے نعمت سے کمنہیں۔ اس سے فائدہ اٹھائیں، ان شاء اللہ بہتر رزلٹ اۤئیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کینسر”جو ہو گا دیکھا جائے گا“

Read Next

افطاری میں کون سا شربت بنائیں

Most Popular