Vinkmag ad

آپ کے صفحات

کمرشل ‘ مگرقارئین پر نو کمپرومائز
میںآپ کے میگزین کا نہ صرف خود مستقل قاری ہوںبلکہ کئی دوستوں کو یہ تحفتاً ارسال بھی کر چکا ہوں۔مناسب داموں میں اردو اور انگریزی، دونوں زبانوں میں صحت سے متعلق مصدقہ مضامین پڑھ لینا گھاٹے کا سودا نہیں۔ اب ٹی وی پروگرام اور رسالے بہت زیادہ کمرشل ہوگئے ہیں۔آپ کا رسالہ بھی تجارتی بنیادوں پر استوار ہے مگر اس میںعوام کے فائدے اور بہتری کی باتوں پر کمپرومائز نہیں کیا جاتا ۔ مثلاً ڈاکٹرحضرات بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیوٹی کریمز کا اندھا ادھند استعمال نہ کریں، اس لئے کہ یہ مضرِ صحت ہیں۔ مگرعوام ہیں کہ ماننے کے لئے تیار ہی نہیں ۔یہ حقیقت ہے کہ ان میں سے اکثر نقصان دہ ہیں ۔ میرے خیال میں تو ایسے اشتہارات پر پابندی ہونی چاہئے جو صحت ِ عامہ کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں ۔
ڈاکٹر فدا حسین بٹ ، لاہور

قاری اور میگزین کا اٹوٹ رشتہ
آپ کا میگزین دلکش اور دیدہ زیب ہے ۔مزید براںاس میں قاری کو روزمرہ زندگی کے تمام ضروری مسائل پر کچھ نہ کچھ پڑھنے کو مل جاتا ہے۔اس سے نہ صرف معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ تفریح کی بھی صورت نکلتی رہتی ہے۔البتہ میگزین کی قیمت کچھ زیادہ ہے جسے کم کرکے قاری اور میگزین کے رشتے کواٹوٹ بنایا جا سکتا ہے۔
عطا اللہ،راولپنڈی
٭میگزین پسند کرنے کا شکریہ۔ جہاں تک قیمت کا تعلق ہے تو اگر آپ کو اس کی تیاری پرآنے والے اخراجات کا اندازہ ہو تویقیناً آپ کی رائے بدل جائے۔

منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی
آپ کا میگزین حالات حاضرہ ‘ طبی مسائل اوران پر معلومات کی فراہمی کا ایک موثر ذریعہ ہے۔اگرچہ گاہے بگاہے منشیات سے متعلق کچھ تحریریں پڑھنے کو مل جاتی ہیں لیکن میرے مطابق نئی نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایک تحریک چلانے کی ضرورت ہے ۔اس میں سگریٹ ،شیشہ،کوکین اور دوسری نشہ آور اشیاءکے نقصانات کے بارے میں بتایا جائے۔اس کے علاوہ کسی ماہر ڈاکٹر کی ہدایات کی روشنی میں ان بری عادات سے چھٹکارا پانے کے موثر طریقے بھی بتائے جائیں ۔
حسن احمد ،اسلام آباد
٭اس موضوع پر ہم وقتاً فوقتاً مضامین شائع کرتے رہتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک ڈاکٹرکا انٹرویو بھی شائع ہوا جس میں انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے طریقے بتائے ۔ ہم اس پر غور کریں گے کہ کیا اس موضوع پر ہر ماہ کوئی مضمون دیا جانا چاہئے یانہیں۔

ٹوٹکوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں
آپ کا میگزین پڑھنے کے لائق ہے۔ میری بیوی اس میگزین کی باقاعدہ قاریہ ہے اور میں بھی اس سے وقت بے وقت استفادہ کرتا رہتا ہوں۔پہلے اس میگزین میں مختلف ٹوٹکوں کی شکل میں بہت سی مفید معلومات پہنچائی جاتی تھیںمگر اب یہ سلسلہ ٹوٹ چکا ہے۔میری فرمائش ہے کہ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں کے ناموں پر مبنی ایک فہرست بھی شائع کر دیا کریں تو بہتر ہوگا۔
ملک معراج الدین،دیر
٭کچن فارمیسی کے عنوان سے ٹوٹکوں پر سلسلہ نئے سرے سے جاری کیا گیا ہے اورڈاکٹروںکی فہرست بھی دوبارہ شائع ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

بلڈ پریشر اور شوگر پر مضامین دیں
آپ کا میگزین معلومات کا قیمتی ذخیرہ ہوتا ہے۔تقریباًتمام موضوعات روز مرہ زندگی سے جڑے ہوتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ہماری قوم میں شوگر اور بلڈپریشر بہت تیزی سے پھیلتے جا رہے ہےں۔اس لئے گزارش ہے کہ لوگوں کو ان مہلک امراض کے بارے میں ضرورمعلومات فراہم کریں۔کر بھلا‘ہو بھلا۔
ڈاکٹر زاہد ملک،تلہ گنگ

موسمی بیماریاں ‘پھل اور سبزیاں
آپ کا میگزین بہت اچھا ہے لیکن آپ نے اس کے صفحات بڑھانے کی بجائے مزید کم کر دیئے ہیں جو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ اس میں موسمی بیماریوں پر معلومات دینے کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کی افادیت کے بارے میں بھی لکھیں۔اس سے عام آدمی کا متوازن غذاءکی طرف رجحان بڑھے گا۔
عادل بشیر،پشاور
٭اس کے مضامین میں کوئی کمی نہیں آئی، شاید آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔

”پوشیدہ امراض “ پر بھی لکھیں
آپ کا شاندار سیگمنٹ©’ ڈاکٹر سے ملاقات‘ اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس میں بہت ہی مشکل باتیں انتہائی آسان انداز میں قارئین تک پہنچائی جاتی ہیں۔ہماری نئی نسل بہت تیزی سے بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ بچوں کے امراض کے متعلق لوگوںکو معلومات دی جائیں ۔اس کے علاوہ ان بیماریوں پر بھی روشنی ڈالی جائے جو اکثر مریض شرم کی وجہ سے ڈاکٹر کو بتا نہیں سکتے ۔اس طرح لوگوں کے بہت سے مسائل کم ہو سکتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ آپ کا یہ میگزین نہایت خوبصورتی سے اس کام کو سرانجام دے سکتا ہے ۔
ڈاکٹر محمد ہارون،راولپنڈی
٭ان مسائل پر ہم وقفے وقفے سے مضامین شائع کرتے رہتے ہیں۔”مردانہ کمزوری“ پر ایک دفعہ کور سٹوری بھی شائع ہو چکی ہے ۔

گائنی‘ بلوغت اور جنسی مسائل
اگر آپ اپنے میگزین میں ضروری جنسی تعلیم مثلاً گائنی ،بلوغت اور اس سے متعلق دوسرے مسائل پر روشنی ڈالیں تو نئی نسل بہت سے جنسی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہے ۔اس کے علاوہ اگر متعلقہ ڈاکٹروں کے کوائف بھی مہیا کر دیئے جائیں تو مریض وقت اور پیسہ ضائع کئے بغیر اپنا مقصد حاصل کر سکیں گے۔
روبینہ فرحت،اسلام آباد

شفافاو¿نڈیشن‘ اپنی مثال آپ
آپ کا فلاحی ادارہ شفا فاو¿نڈیشن جس طرح غریب مریضوں کے علاج میں پیش پیش ہے‘ وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس کے بارے میں ضروری معلومات پر مبنی رپورٹ شائع ہوتی رہے تو مستحق مریضوں کو اس ادارے سے فائدہ اٹھانے میں آسانی رہے گی۔ہماری دعا ہے کہ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔(آمین)
سجاد رفیق،واہ کینٹ

Vinkmag ad

Read Previous

سادہ سحری توانائی بچائے

Read Next

قانون کا اندھاپن

Most Popular