آپ کے صفحات

غزل سے لگیں گے چارچاند
میگزین کی ےہ بات مجھے بہت پسندہے کہ ےہ سادہ اور آسان الفاظ میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لوگوں کو صحت سے متعلق معلومات فراہم کررہا ہے۔ میں بس ےہ تجویز دینا چاہوں گا کہ ہر ماہ اس میں ایک غزل کا اضافہ بھی کریں جس سے ےہ آگاہی اور تفریح دونوں سے مزین ایک مکمل پیکج کی صورت اختیار کر لے گا۔
غلام عباس‘ فیصل آباد
موضوعات کے انتخاب میں بہتری کی ضرورت
جب میں نے میگزین لگوایا تھا تو صحت سے متعلق نئے موضوعات اور دلچسپ معلومات مجھے اسے پڑھنے پر مجبور کرتی تھیں۔ تاہم بدقسمتی سے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت کے عنصر میں کمی آتی جا رہی ہے جس سے ےہ بوریت کا تاثر دیتا ہے۔ موضوعات کے انتخاب میں مزید بہتری لائیں تاکہ پرانے پڑھنے والوں کی دلچسپی کا سامان ہو سکے۔ مزیدبرآںمرض کے متعلق معلومات کو مزید سادہ لفظوں میں واضح کریں تاکہ لوگ زیادہ پر اعتماد طریقے سے بیماریوں سے لڑ سکیں۔ اس کے علاوہ پرہیز سے متعلق مواد میں مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔آخر میں ےہ تجویز دینا چاہوں گا کہ عام لوگوں سے متعلق مسائل مثلاً بلڈ پریشر وغیرہ کے بارے میں معلومات زیادہ ہونی چاہئیں۔
محمد اعظم مغل‘ گجرانوالہ
خواتین کے لئے ضروری میگزین
صحت کے اصولوں سے متعلق آگاہی کے لئے ےہ میگزین ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں شامل پرہیز سے متعلق معلومات ایک قابل تحسین کاوش ہے جس سے عام لوگوں میں بیماریوں سے بچنے کا شعور پیدا ہوتا ہے۔ خواتین کی صحت سے متعلق ہلکے پھلکے موضوعات بھی بہت خوب ہوتے ہیں۔ میں تو ےہ کہوں گی کہ ہر عورت کو ان باتوں کا پتہ ہونا بے حد ضروری ہے تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو نہ صرف بیماریوں سے بچا سکے بلکہ مرض ہو جانے کی صورت میں اس کا علاج بہتر طریقے سے کروا سکے۔ ےہ میگزین شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی طرف سے ایک صدقہ جارےہ ہے۔ ہم لوگ جہاں دیگر معاملاتِ زندگی میں اتنی فضول خرچی کرتے ہیں وہاں صحت کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کے لئے ےہ میگزین گھر میں کیوں نہیں لگوا سکتے۔ میری بیٹیاں اس کی تراکیب اور ورزش سے متعلق مواد بہت شوق سے پڑھتی ہیں۔ آپ لوگ ہر ماہ ہسپتال کی کوئی ایسی کیس سٹڈی لکھا کریں جس کے بارے میں عام لوگوں کوزیادہ علم نہ ہو اوراسے پڑھ کر قارئین میں بیماریوں کا ڈر کم ہو اور وہ ہمارے ملک میں موجود صحت کی سہولیات کو بہتر طریقے سے جان سکیں۔
پروفیسر نسیم اختر‘ کوٹلی
پِتے کی پتھری کے بارے میں بھی لکھیں
شفامیگزین مجھے بہت پسند ہے اور میں اسے کافی عرصے سے پڑھ رہا ہوں۔ بیماریوں کے بارے میں علاج اور احتیاط بہت شوق سے پڑھتا ہے۔ میں چاہوں گا کہ آپ پتے کی پتھری کے بارے میں تفصیل سے لکھیںکہ ےہ کیوں اور کیسے ہو جاتی ہے اور اس کا طریقہ علاج کیا ہے۔ میرے پتے میں پتھری ہوئی تو پتہ نکال دیاگیا۔ اب افسوس ہوتا ہے کہ اس بارے میں آگاہی ہوتی تو بہتر علاج کروا پاتا۔ براہ کرم لوگوں کو اس بارے میں آگاہی دیں۔
عبدالناصر‘ صوابی
دیر سے ملنے کی شکایت
ےہ ایک بہت منفرد اور معلوماتی رسالہ ہے جسے پڑھنے کے بعد انسان صحت کے عامل کو ایک مختلف زاوئیے سے دیکھنے لگتا ہے۔ ےہ صحت مند طرزِ زندگی کی طرف ترغیب دلاتا ہے اس لئے اسے پڑھنا ہر کسی کے لئے ضروری ہے۔ میگزین کے مواد میں یوں تو کوئی کمی نظر نہیں آتی تاہم ےہ ہر ماہ دیر سے ملتا ہے۔
دلپذیر خان‘ لکی مروت
بنیادی مقصد سے ہٹ کر کچھ نہ ڈالیں
شفا نیوز ایک اچھی کاوش ہے‘ تمام مضامین ہی بہترین اور دلچسپ ہوتے ہیں۔ اکثر عوام کی رائے کے حصے میں لوگوں کی ےہ ڈیمانڈ پڑھنے کو ملتی ہے کہ صحت سے ہٹ کر دیگر دلچسپی کے مضوعات بھی شامل کریں۔ میں ےہ سمجھتا ہوں کہ اس کے بنیادی مقصد کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور اس میں خالصتاً صحت کا مواد ہی ڈالا جائے تاکہ اس کی انفرادیت برقرار رہے۔
کرنل علی‘ راولپنڈی
پھلوں کی غذائی اہمیت پر بات کریں
ےہ ایک معلوماتی میگزین ہے جس میں ہر ماہ صحت کے ایک الگ موضوع پر کی جانے والی بات اسے دلچسپ بناتی ہے۔ مواد میںڈالی جانے والی ورائٹی ایک قابل تعریف کاوش ہے۔ اسے اور بہتر بنانے کے لئے میری رائے ےہ ہے کہ روزمرہ کی چیزوں کے بارے میں معلومات کے لئے میگزین میں ایک خاص سیکشن ہونا چاہیے۔ مزیدبرآں پھلوں کی افادیت اور ان کی غذائی اہمیت کے بارے میںتھوڑی تفصیل دی جانی چاہیے۔
علی گوہر نواز‘ اسلام آباد
الرجی سے متعلق انٹرویو بہت خوب تھا
رسالے میں بیماریوں سے متعلق بہت آسان اور سادہ الفاظ میں بات کی جاتی ہے جو اس کا ایک مثبت پہلوہے۔ پچھلے ماہ کے شمارے میں’الرجی کا توڑ ناممکن نہیں‘ ڈاکٹر اطہر نیاز رانا کا انٹرویو بہت پسند آیا۔
محمد عتیق احمد‘ اسلام آباد
ٹریک سے تھوڑا پرے
میگزین بہت سالوں سے ایک ہی ٹریک پر چل رہا ہے جس سے اب ےہ بہت بور لگتا ہے۔ اس میں دلچسپی کا عنصربڑھانے کے لئے اس میں کچھ تبدیلی لائیںورنہ پرانے قارئین اسے پڑھنا چھوڑ دیں گے۔ آپ لوگ بنیادی چیزوں کو نہیں اٹھاتے جس سے کبھی کبھی تو ےہ لگنے لگتا ہے کہ ےہ میگزین محض ان لوگوں کے لئے ہے جنھیں بہت ہی خطرناک قسم کی بیماریاں ہیں۔طب نبوی اور موسمی پھل اور سبزیوں کے بارے میں مضامین ایک اچھا اضافہ رہے گا۔
مہمونہ‘ جہلم
بچوں کے بارے میں ہو زیادہ بات
یوں تو شفامیگزین میں وقتاً فوقتاً صحت کے ہر موضوع پر ہی بات ہوتی رہتی ہے ۔تاہم میں چاہتی ہوں کہ بچوں کا میگزین میں ایک الگ سیگمینٹ ہو جس میں ان کی نگہداشت اور پرورش کے بارے میں زیادہ تفصیل سے مضامین دئیے جائیں۔ ےہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹرسمیرا گل ‘ کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

دمے کا دَم دار مقابلہ

Read Next

خوبصورت اور ترو تازہ جلد

Most Popular