آپ روزانہ کون سی اور کتنی ورزش کرتے ہیں ؟

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے حسن اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں:
” مصروفیت کی وجہ سے میں ورزش تو نہیں کر پاتا لیکن میں روزانہ دفتر سے گاڑی کے سٹاپ تک اور سٹاپ سے دفتر تک پیدل آتا ہوں ۔اس سے میں کافی بہتر اور ہشاش بشاش محسوس کرتا ہوں۔ “
خوشاب سے عباس حیدر کا کہنا ہے :
” مسجد میرے گھر کے قریب ہے لہٰذا میں دن میں تین نمازیں پڑھنے کے لئے پیدل مسجد جاتا ہوں ۔ بس یہی ورزش ہے جو میں روزانہ کرتا ہوں۔ “
پشاور سے سندس خان کا کہنا ہے:
” مجھے نماز فجرکے بعد سونے کی عادت نہیں ہے ۔اس لئے میں نماز کے بعد اپنے گھر کے صحن میں رسی ٹاپتی ہوں ۔ اس کے بعد میں کچھ دیروہیں واک کرتی ہوں اور سورج کو طلوع ہوتے دیکھتی ہوںاور پھر ناشتہ کر کے کالج چلی جاتی ہوں۔ “
کراچی سے فاروق کا کہنا ہے:
”میں روزانہ شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے محلے کے گراو¿نڈ میں کرکٹ کھیلتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں اپنی یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی ہوں اور وہاں بھی روزانہ ایک گھنٹے کی پریکٹس کرتے ہیں۔“
چکوال سے نصیر کا کہنا ہے:
” میں اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ۔ اس لئے میں ہر حال میں روز اپنی مصروفیات میںسے وقت نکال کر قریبی جِم میں واک کرتے ہوئے جاتا ہوں‘ وہاں مختلف قسم کی ورزشیں کرتا ہوں اور واپسی پر پیدل گھر آتا ہوں۔میں اس کے لئے روزانہ ایک گھنٹہ مختص کرتا ہوں۔“
لالہ موسیٰ سے ارشد کا کہنا ہے:
”میں ورزش تو نہیں کر پاتا لیکن روز انہ رات کے کھانے کے بعد 10سے15 منٹ اپنے گھر کے باہر چہل قدمی ضرور کر لیتا ہوں۔ بس، اسے ہی روزانہ کی ورزش میں شمار کرتا ہوں۔“
چک بیلی خان سے شمائلہ کہتی ہیں:
”ہماری زمینیں ہیں۔ میں روزانہ فجر کے بعد اپنی زمینوں سے غیر ضروری گھاس اور جڑی بوٹیاں نکالتی ہوں۔ اس سے میری ورزش بھی ہوجاتی ہے اور کام بھی ہوجاتا ہے۔“
راولپنڈی سے اریبہ اشتیاق کہتی ہیں:
” میں شفا نیوز باقاعدگی سے اپنی سہیلی کے ساتھ پڑھتی ہوں۔مجھے ورزش کرنا بہت پسند ہے۔ اس لئے ورزش والے سیگمینٹ میں جو بھی ورزشیں بتائی جاتی ہیں‘ انہیں ضرور کرتی ہوں۔“
رائے دیں ….انعام لیں
صحت سے متعلق آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں سوچ و بچار کے بعد رائے دےنے کی عادت کوپروان چڑھانے کےلئے شفانیوز نے فےصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ بہترےن رائے دےنے والے فرد کوچھ ماہ کےلئے شفانےوز اعزازی طور پر جاری کیا جائے ۔اگر فرد پہلے سے سالانہ خرےدار ہو تو پھررسالہ ان کے نامزد کردہ شخص کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ”بہترےن رائے “کا فےصلہ متعلقہ موضوع پر کسی ماہر کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔آپ کی ا ٓراءہر ماہ کی 15تارےخ تک شفانیوز پہنچ جانی چاہئےں۔اس ماہ پشاور سے سندس خان کی رائے کوبہترےن قرار دےا گےا۔ ان کے نام شفانےوزچھ ماہ کےلئے جاری کیا جارہا ہے ۔(ادارہ)

Vinkmag ad

Read Previous

بے بی واکر رحمت نہیں‘ زحمت

Read Next

آلو کے کپ

Most Popular