Vinkmag ad

سردیوں میں توانائی برقرار رکھنے کے لیے متوازن ناشتا ناگزیر

Healthy winter breakfast with eggs and avocado, rich in protein and healthy fats, perfect for stable energy and balanced blood sugar

ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں توانائی برقرار رکھنے کے لیے دن کا پہلا کھانا بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متوازن ناشتا دن بھر کی سرگرمیوں کیلئے جسمانی اور ذہنی توانائی کو مستحکم رکھتا ہے۔

ڈاکٹر فیڈی ہنّا شمونی کینیڈا کے اینڈوکرائنولوجسٹ اور ایلی ہیلتھ کے میڈیکل ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے مطابق ناشتہ اچھا اور متوازن ہو تو بلڈ شوگر بھی متوازن رہتی ہے۔ اس سے توجہ کے ارتکاز کے علاوہ غیر ضروری طور پر کھانے کی خواہش بھی کم ہوتی ہے۔ دوسری طرف غیر مستحکم بلڈ شوگر تھکن اور ذہنی دھند پیدا کر سکتی ہے۔ یہ چڑچڑاپن اور کھانے کی شدید خواہش بڑھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیسٹری اور فروٹ جوس وغیرہ بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے ساتھ انڈے، میوہ جات یا ایووکاڈو شامل کرنا مفید ہے۔ یہ غذائیں بلڈ شوگر متوازن رکھتی ہیں اور سردیوں میں توانائی دیتی ہین۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزن کم کرنے والی گولی فوڈ انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا باعث

Read Next

Agoraphobia: When Fear Gradually Shrinks the World

Leave a Reply

Most Popular